آج کا دن کیسا رہے گا؟ 30 نومبر 2017

شائع 30 نومبر 2017 05:15am

حمل(Arise)
آج اپنے کسی کاروباری منصوبے میں ناکامی کی اطلاع ملنے پر آپ غصے سے بھرے ہوسکتے ہیں اور جھنجلاہٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ لیکن ایک بعد یاد رکھیں کہ یہ سارا غصہ اپنے اہل خانہ یا خاندان کے افراد پر نکالنے کی کوشش ہر گز نہ کریں ورنہ معاملات خراب ہوجائیں گے۔

ثور(Taurus)

آج اپنی ملازمتی یا کاروباری سرگرمیوں میں شدت پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کے ہر کام میں جلدی اور تیزی کا عنصر نظر آئے گا جس کی وجہ سے آپ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنے معاملات کو انجام تک پہنچانے کے لئے آپ کو معقول رقم کی ضرورت ہوگی۔

جوزا (Gemini)

آج اپنے آپ کو طویل اوقات کار کے بارے میں اپنے گھر والوں کو مطمئن کرنا ہوگااور ان کی تشویش کو بھی ختم کرنا ہوگا اس کے بعد ہی نئے منصوبے بنانے کی تیاری شروع کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنے ارادوں کی بھنک اپنے اہل خانہ کو بھی نہ پڑنے دیں ورنہ پریشان ہوسکتے ہیں۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کی شریک حیات یا پیاروں کو آپ سے یہ شکایت پیدا ہوسکتی ہے کہ آپ انہیں نظر انداز کرنے کی کوشش کرکے اپنے کاروبار کو زیادہ سے زیادہ وقت دے رہے ہیں جبکہ اس شکوے پر آپ کی جانب سے جذباتیت کا طوفان کھڑا کیا جاسکتا ہے اور خوب توتکار ہوسکتی ہے۔

اسد (Leo)

آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ میں بے چینی اور انجانے غصے بھرے جذبات پیدا ہونے کی وجہ سے ہر ایک کام میں جذباتی اور تیزی پیدا ہوسکتی ہے جس سے اپنے کاموں کے بارے میں جھنجلاہٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنے کاروباری شراکت دار سے بھی تلخ کلامی ہوسکتی ہے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کو اپنے قانونی معاملات کے بارے میں کوئی نیا انداز اختیار کرنا ہوگا تاکہ اپنے معاملات کو خود سے ہی سمجھ کر آگے بڑھ سکیں گے۔ اپنے وراثتی امور کے بارے میں کوئی اہم خبر ملنے کی وجہ سے آپ کا شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوسکتا ہے۔

میزان (Libra)

آج اپنے قریبی افراد کے ساتھ باہمی تعلقات میں پیدا ہونے والی خلیج کو پاٹنے میں کامیابی مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنا وقت اپنے دوستوں کی معیت میں گزارنے کا موقع مل سکتا ہے جس سے پرانی باتیں، یادیں اور واقعات تازہ ہوجائیں گی۔

عقرب (Scorpio)

آج اپنے پیاروں سے ملنے کو تڑپنے والے دل کو سکون دینے کے لئے اپنی اناء کے خول سے باہر نکلیں اور کھلے دل سے اپنے پیاروں کے گلے میں جھول جائیں۔ تمام رنجشیں اور گلے شکوے ختم کرنے میں کوئی کمی باقی نہ رہے گی۔ اس کے کل کے لئے خود کو تازہ دم بنانے کے لئے خوب آرام کریں۔

قوس (Sagittarius)

آج دوسروں کے ساتھ لین دین میں چھپائی ہوئی بد دلی اور بیزاری کا عنصر آپ کو غصیلا اور پرجوش بناسکتا ہے اگر کسی نے آپ کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس میں آپ کی بھلائی کا عنصر شامل ہونے کے باوجود آپ کے لئے اس سے فوائد کا حصول ممکن نہ ہوسکے گا۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کو اپنی صحت کے معاملات پر خاص توجہ دینا ہوگی اور کہیں کسی بھی جگہ کوئی مشکل یا پریشانی پیش آجائے تو اس سے گھبرانا نہیں چاہیئے کیونکہ یہ سب وقتی اثرات ہیں اور بہت جلد دور ہوجائیں گے۔ آج اپنے ذاتی معاملات کے بارے میں دوسروں سے تنقید سنتے وقت خود کو تحمل مزاج رکھیں۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کو اپنے وجدان پر مکمل اعتماد برقرار رکھتے ہوئے موجودہ حالات سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے اس کے علاوہ اپنے امور کی انجام دہی میں مکمل توجہ اور اپنی صلاحیتوں کا برمحل استعمال یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہیئے تاکہ منزل کا حصول اپنے طے شدہ منصوبوں کے مطابق کرسکیں۔

حوت (Pisces)

آج آپ کی مصروفیات میں خاصہ اضافہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے معاملات میں تیزی پیدا ہوسکتی ہے اور اسی کی وجہ سے آپ اپنے دوستوں تک سے لاتعلق ہوجائیں گے حتیٰ کہ آپ کے گھر والوں کو بھی نظر انداز کئے جانے کا شکوہ پیدا ہوسکتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments