بولی سپر اسٹارز کے وہ راز جو آپ نہیں جانتے؟
بولی وڈ سپر اسٹارز کے ایسے بہت سے حقائق ہیں جس سے عام عوام نااقف ہیں اورعام طور پر یہ حقائق عام عوام تک نہیں پہنچ پاتے اور ان سے خفیہ ہی رہتے ہیں۔ ذیل میں ایسے بعض حقائق بیان کیے گئے ہیں۔
عامر خان کا خفیہ بیٹا اور جیسیکا ہائینز کیا آپ جانتے ہیں کہ عامر خان کا ایک خفیہ بیٹا بھی ہے اور ان کا یہ بیٹا بولی وڈ میں اسکرپٹ لکھنے والی خاتون جیسیکا ہائینز سے ہے۔ حتی کہ جیسیکا ہائینز برملا اور کئی مرتبہ اس حوالے سے اظہار کرچکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب ان کا بیٹا بڑا ہوگا تو وہ اسکو بتادیں گی باپ ان کو پسند نہیں کرتا۔ کیا کسی بات میں زرہ برابر حقیقت کے بغیر کوئی شخص ایسا دعویٰ کرسکتا ہے۔ سوناکشی سنہا کس کی بیٹی ہیں ؟ سوناکشی سنہا اور رینا رائے میں حیرت انگیز مشابہت پائی جاتی ہے اور بولی وڈ میں یہ افواہ بھی ایک مرتبہ گردش کررہی تھی کہ سوناکشی حقیقت میں رینا رائے کی بیٹی ہیں نہ کہ پونم سنہا کی۔ شلپا شیٹھی پر بھی یہ الزام عائد کیا جاتا ہے انہوں نے راج کندرا کی اپنی بیوی سے علیحدگی کروائی ہے۔ حتی کہ راج کندرہ کی سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کی طلاق کے پیچھے شلپا کا ہی ہاتھ ہے۔ تاہم شلپا اس بات سے انکار کرتی ہیں۔ شلپا کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے راج کندرا کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی تو وہ پہلے ہی طلاق یافتہ تھے۔