بولی سپر اسٹارز کے وہ راز جو آپ نہیں جانتے؟
File Photo
بولی وڈ سپر اسٹارز کے ایسے بہت سے حقائق ہیں جس سے عام عوام نااقف ہیں اورعام طور پر یہ حقائق عام عوام تک نہیں پہنچ پاتے اور ان سے خفیہ ہی رہتے ہیں۔ ذیل میں ایسے بعض حقائق بیان کیے گئے ہیں۔
عامر خان کا خفیہ بیٹا اور جیسیکا ہائینز
کیا آپ جانتے ہیں کہ عامر خان کا ایک خفیہ بیٹا بھی ہے اور ان کا یہ بیٹا بولی وڈ میں اسکرپٹ لکھنے والی خاتون جیسیکا ہائینز سے ہے۔ حتی کہ جیسیکا ہائینز برملا اور کئی مرتبہ اس حوالے سے اظہار کرچکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب ان کا بیٹا بڑا ہوگا تو وہ اسکو بتادیں گی باپ ان کو پسند نہیں کرتا۔ کیا کسی بات میں زرہ برابر حقیقت کے بغیر کوئی شخص ایسا دعویٰ کرسکتا ہے۔
File Photoسوناکشی سنہا کس کی بیٹی ہیں ؟
سوناکشی سنہا اور رینا رائے میں حیرت انگیز مشابہت پائی جاتی ہے اور بولی وڈ میں یہ افواہ بھی ایک مرتبہ گردش کررہی تھی کہ سوناکشی حقیقت میں رینا رائے کی بیٹی ہیں نہ کہ پونم سنہا کی۔
File Photoشلپا شیٹھی پر بھی یہ الزام عائد کیا جاتا ہے انہوں نے راج کندرا کی اپنی بیوی سے علیحدگی کروائی ہے۔ حتی کہ راج کندرہ کی سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کی طلاق کے پیچھے شلپا کا ہی ہاتھ ہے۔
تاہم شلپا اس بات سے انکار کرتی ہیں۔ شلپا کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے راج کندرا کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی تو وہ پہلے ہی طلاق یافتہ تھے۔
سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس
سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس کا معاشقہ بھی خبروں کی زینت رہا ہے۔ اور کہا جاتا ہے کہ سلمان خان نے جیکولین کو تین کروڑ روپے کا فلیٹ بھی تحفے میں دیا ہے۔ اور جیکولین کو کئی مرتبہ فارم ہاوس پر تنہا سلمان کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔
کنگنا رناوت
کنگنا کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ پہلے ادتیا پنچولی کے ساتھ بھی گھومتی پھرتی نظر آتی رہی ہیں ۔ اور دونوں کے درمیان عشق و محبت کی خبریں بھی گرم رہی ہیں۔
Source: cosmopolitan.in




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔