آج کا دن کیسا رہے گا؟ 5 دسمبر 2017

شائع 05 دسمبر 2017 05:11am

حمل(Arise)
آج دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کرنے سے اجتناب کریں اور اگر ممکن ہوتو صرف اپنے کام سے کام رکھیں کیونکہ کسی کے تلخ حالات کو سلجھانے کے لئے موقع کی مناسبت کا خیال رکھے بغیر کوئی بھی عملی قدم اٹھانے میں کامیابی تو دور اپنی عزت بچانا بھی مشکل ہوجائے گا۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ آج آپ اپنے معمولات سے ہٹ کر کسی بھی قسم کی ذمہ داری کو قبول نہ کریں ورنہ موجودہ معاملات آپ سے سنبھالے نہ سنبھلیں گے۔ اس کے علاوہ آج خود کو جہاں تک ممکن ہوسکے آرام دینے کی کوشش کریں۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے معاملات طے کرنے میں کچھ غیر متوقع حالات و واقعات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے اپنے شیڈول کو نبھانا ممکن نہ ہوگا۔ آج آپ اپنے لئے زیادہ مصروفیات والا شیڈول مرتب ہی نہ کریں۔

سرطان (Cancer)

آج اپنے جذبات پر قابو رکھنا بہت ضروری ہوگا ورنہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اپنے یاروں دوستوں سے بھی بلاوجہ تلخی ہوسکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں کئی غیر افراد کو آپ کے معاملات میں دخل در معقولات کا موقع مل سکتا ہے۔ آج دل کی ماننے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اسد (Leo)

آج اپنے اہم امور کو نمٹانے میں ہونے والی سستی کی وجہ سے آپ کو افسران بالا سے ڈانٹ ڈپٹ ہوسکتی ہے۔ یقینی طور پر یہ آپ کا قصور تو نہیں ہوگا لیکن پھر بھی آپ کو اپنے جذبات پر قابو پانا ہوگا اور خود کو پرسکون رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنی موجودہ صورتحال کی وضاحت ضرور کرنی چاہیئے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ اپنے کاروباری معاملات میں بے حد مصروف ہونگے جس کی وجہ سے اپنے جذباتی تعلقات پر توجہ دینا ایک مشکل امر ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنے کسی دوست احباب سے ملاقات یا کسی بھی تقریب میں شمولیت کا منصوبہ بھی ملتوی ہوسکتا ہے۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستارے اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ آج آپ کی محبت بھری زندگی میں کچھ نادیدہ رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں اور جب تک آپ کی بات چیت کھلے دل کے ساتھ اپنے پیاروں سے نہیں ہوپائے گی آپ کی موجودہ غلط فہمیاں بھی کسی صورت دور نہ ہوسکیں گی۔

عقرب (Scorpio)

آج صبح سے ہی اپنے پیاروں کے بارے میں کسی ناخوشگوار خبر سننے کی وجہ سے آپ کا دل برا ہوسکتا ہے اور ممکنہ طور پر آپ کا دل کوئی بھی کام کرنے کو نہیں چاہے گا۔ ایسے میں اپنے جوش و جذبات پر قابو پاکر دوسروں سے اپنے باہمی معاملات کے بارے میں گفتگو کرنے کی کوشش کریں۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کو کسی کاروباری سرگرمی میں مصروفیت کی وجہ سے اپنے پیاوں سے رابطہ کرنے کا موقع بھی نہ مل سکے گا جس سے آپ کے اپنے قریبی افراد کے ساتھ معاملات بگڑ سکتے ہیں جبکہ اپنی شریک حیات کے ساتھ بات کو ٹھیک کرنے میں بھی کافی مشکل پیش آئے گی۔

جدی (Capricorn)

آج صبح سے ہی آپ میں بیزاری اور لاتعلقی کی کیفیات حاوی ہونے سے آپ کا دل کسی سے ملنے ملانے کو نہیں چاہے گا جس کی وجہ سے آپ کو اپنے دوست احباب سے ملاقات کرنے کا پروگرام ملتوی کرنا پڑے گا جبکہ کسی کاروباری میٹنگ کا منصوبہ بھی التواء کا شکار ہوسکتا ہے۔۔

دلو (Aquarius)

آج صبح سے ہی آپ میں جوش و جذبے کی فروانی ہوسکتی ہے ساتھ ہی اپنی ذات پر بھی یقین قائم ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے تمام تر امور کو بخوبی نمٹا سکتے ہیں۔ انہی جذبات کی وجہ سے آپ کسی نئی سرگرمی کا آغاز بھی کرسکتے ہیں یا کسی کاروبار کی شروعات کرنے میں بھی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

حوت (Pisces)

آج آپ کی کارکردگی متاثر کن نہ ہونے کی وجہ سے اپنے معاملات پر بھرپور توجہ دینا ممکن نہ ہوگا اس لئے اپنے بارے میں پھیلنے والی افواہوں سے جان چھڑانا آپ کی اولین کوشش ہونی چاہیئے۔ آج اپنے دوستوں یاروں اور ساتھ کام کرنے والے افراد کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments