آج کا دن کیسا رہے گا؟ 7 دسمبر 2017

شائع 07 دسمبر 2017 05:28am

حمل(Arise)
آج اپنے کام کی مصروفیات میں اضافے کا باعث بننے والی کسی کاروباری یا پیشہ وارانہ سرگرمی کی وجہ سے اپنے اہداف مکمل کرنے میں ناکام ہوسکتے ہیں۔ آج کامیابی کے لئے مزید نئی کوششیں کرسکیں گے جبکہ گھر والوں کی رضامندی سے کوئی اہم چیز خرید سکیں گے۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے لئے کاروباری طور پر اچھا دن نہیں ہوگا اسی لئے کسی بھی قسم کے کاروباری اقدامات کرنے سے گریز کریں اور جن کاموں میں خطرات پوشیدہ ہیں ان سے لازمی احتراز کریں ورنہ قانونی معاملات کا آغاز ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ابھی تک آپ کو محبوب نہیں ملا ہے تو محبت بھرا نیا تعلق آج شروع ہوسکتا ہے۔

جوزا (Gemini)

آج آپ بہت اچھی مزاجی کیفیات میں ہونے کی وجہ سے اپنے کاروبار میں بہتری لانے کے لئے کسی سفر کا منصوبہ بنا سکیں گے۔ ایسے میں اگر محتاط نہ رہے تو اپنے پیاروں خاص کر اپنی شریک حیات کا شکوہ بھی سننا پڑے گا کیونکہ انہیں وقت اور توجہ کم مل رہی ہے۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو ہر لحاظ سے محتاط رہنا ہوگا خاص کر اپنے ان اقدامات کے بارے میں بہت زیادہ محتاط رہیں جن کا تعلق آپ کی سرمایہ کاروی اور کاروباری معاملات سے ہو۔ آج کسی نئی دوستی یا رشتے کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار رہیں۔

اسد (Leo)

آج نئی تبدیلیاں سامنے آنے سے آپ بہت جذباتی نظر آئیں گے جبکہ آپ کو ہر لحاظ سے عملی انسان کے روپ میں دوسروں کے سامنے جانا چاہیئے تاکہ آپ کا وقار اور ذاتی رعب قائم رہے۔ اس کے علاوہ آپ کی بھی آج کسی نئی دوستی کا آغاز ہوسکتا ہے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کو اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں اہم فیصلوں یا عملی اقدامات کے لئے اپنے وجدان پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ اپنے تجربہ کار اور سینیئر افراد کی مشاورت سے ہی اپنے امور انجام دینے کی کوشش کریں۔ آج آپ کو اپنے کسی قریبی فرد کی جانب سے تحفہ بھی مل سکتا ہے۔

میزان (Libra)

آج آپ کو اپنے اہداف پر مکمل توجہ رکھنا خاصہ مشکل لگے گا مگر اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ اس زمانے میں کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنے آپ کو پریشان کرنے کے بجائے اپنی جذباتی بے چینی کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کا زیادہ وقت اپنے دوستوں کے ساتھ سیر سپاٹے یا گپ شپ میں ہی گزر سکے گا۔ اگر آپ اپنی ذمہ داریوں سے اپنے آپ کو باہر نکال سکیں تو یقینی طور پر اپنے پیاروں کو بھی وقت دے سکیں گے۔ آج اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے دیگر افراد کے جذبات مجروح نہ کریں۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کو اپنے اہم اہداف حاصل کرنے میں ہی اپنی توجہ کو مرکوز رکھنا ضروری ہوگا کیونکہ آپ کے دوست اور مخلص احباب تو آپ میں تبدیلی اور کسی نئے کام کو بہت پسند کریں گے اور آپ کی کامیابی کے لئے آپ کا ساتھ بھی دے سکیں گے۔

جدی (Capricorn)

آج اپنی جذباتی کیفیات پر قابو پاکر اپنے پیار محبت کے خیالات کو بھی پس پشت پشت ڈال کر اپنے فرائض کی ادائیگی پر توجہ دیں تاکہ کسی بھی کمی یا ناکامی کا خمیازہ آپ کو نہ بھگتنا پڑے۔ آج آپ کو اہم تبدیلیاں لانے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے کرنا بھی ضروری ہوگا۔

دلو (Aquarius)

آج بہت عرصے کے بعد ملنے والے فرد کی وجہ سے آپ کو خوشی نصیب ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے گھر کے کاموں کو مکمل کرنے کا بھی بہترین موقع میسر آسکے گا جبکہ مشاورت کرنے سے اپنے مالی حالات کا حل تلاش کرنے کی کوششیں کرسکیں گے۔

حوت (Pisces)

آج اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کوئی کسر نہ رکھیں اور جب سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں تو اپنی خوشی کا اندازہ کرنے کی کوشش کریں آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے۔ آپ کے قریبی رشتے دار آپ کے لئے معاون اور مددگار ثابت ہوں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments