حمل(Arise)
آج آپ اپنے جاری موجودہ منصوبوں میں کامیابی حاصل کرسکیں کےجس سے معاشرے میں بھی آپ اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ آپ کے باہمی تعلقات اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب سے بہترین رہیں گے۔ آج آپ کی کاروباری شراکت داری بھی منافع بخش رہے گی۔
ثور(Taurus)
آج ستاروں کے مثبت اثرات کی وجہ سے آپ مستقبل کے منصوبے بنانے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے اور آپ کئی اہم افراد سے براہ راست رابطہ کرنے میں بھی کامیاب ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی گفتگو کی وجہ سے اپنے نظریات اور حکمت عملی کا واضح اظہار کرسکیں گے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے لئے بہتر ہے کہ ستاروں کی مثبت صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرکے اپنا ہدف حاصل کرلیں جس کی وجہ سے آپ کی حیثیت اور ساکھ میں اضافہ ہوسکے گا۔ آپ کو پانے نامکمل امور کو ذہن سے نکالنا ہوگا تاکہ اپنے آپ کو پرسکون بنا سکیں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ بہت پرعزم ہوں گے اور اپنی سماجی حیثیت میں اضافے کے لئے کسی نئی مہم کا آغاز کرسکیں گے۔ جس کی وجہ سے دوسروں کو آپ کی ذات کو نہ صرف شناسائی حاصل ہوگی بلکہ وہ آپ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی بھی منصوبہ بندی کرسکیں گے۔
اسد (Leo)
آج آپ دن کے آغاز سے ہی بہت زیادہ متاثر کن اور پرکشش شخصیت کے روپ میں دوسروں کے سامنے آسکیں گے۔ اس بہتر اور مثبت وقت سے فائدہ اٹھا کر اپنے آئیڈیاز کو اپنے کاروباری امور میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اعتماد حاصل کرسکیں گے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے دوست آپ کی مالی مدد حاصل کرنے کے لئے شام میں ملنے آسکتے ہیں ایسے مواقع پر آپ کو اپنی کاروباری اور پیشہ وارانہ مشکلات کو حل کرنے کے لئے اپنی قدرتی خوبیوں کا استعمال کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیئے تاہم جائز معاملات میں دوسروں پر الزام نہ ٹھہرائیں۔
میزان (Libra)
آج آپ کو اپنے کسی سینیئر رشتے دار کی جانب سے کسی نئے کاروبار میں شراکت داری کی پیشکش ہوسکتی ہے جبکہ اپنے ملازمتی انجام دہی یا اپنے کاروبار میں سے آپ کو خاصی معقول رقم موصول ہوسکتی ہے جس کی بناء پر آپ اپنے مستقبل کے منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں گے۔
عقرب (Scorpio)
آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ اپنے سماجی حلقے میں کئی ایک نئے منصوبوں کا آغاز کرنے کے علاوہ بہت سے پرانے معاملات کو حل کرنے کی جانب بھی دیکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ اپنے پیار محبت یا جذبات سے بھرے رشتوں کے بارے میں بھی کئی اہم فیصلے کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
قوس (Sagittarius)
آج اپنے مستقبل کی بہتری کے لئے کئی منصوبے بنانے کے علاوہ بہت سے عملی اقدامات کرنے کی بھی کوشش کرسکیں گے۔ جن کی وجہ سے آپ کے اخراجات معمول سے بڑھ جائیں گے لیکن آج بھی ایسا موقع سامنے آسکتا ہے جبکہ خرید و فروخت میں جذباتیت کی وجہ سے وسائل سے زیادہ خرچ کردیں گے۔
جدی (Capricorn)
آج کی عمدہ گفتگو اور بہترین انداز تخاطب مدمقابل کی جان نکال سکتا ہے۔ آج اسی صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر آپ بہت سے مسائل حل کرنے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ اپنے جان پہچان کے حلقے میں بھی سب ہی آپ کی صلاحیتوں کے معترف ہوں گے۔
دلو (Aquarius)
آج اپنے آپ کو کسی قریبی دوست کی جانب سے کسی منافع بخش کاروبار میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے جس سے مستقبل میں بہت سے مالی فوائد بھی حاصل کئے جاسکیں گے لیکن آپ کو ہر حال میں جوش اور جذباتیت پر مبنی فیصلوں سے گریز کرنا ہوگا۔
حوت (Pisces)
آج آپ کی ملاقات کسی ایسے بزرگ اور سینیئر فرد سے ہوسکتی ہے جس کے مشورے آپ کے لئے بہت مفید اور کارآمد ثابت ہوسکیں گے جبکہ اپنے کاروباری امور کی تکمیل میں مدد کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا۔ آج آپ کو محنت سے کام کرنے پر توقعات کے مطابق مالی فوائد کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔