آج کا دن کیسا رہے گا؟ 14 دسمبر 2017

شائع 14 دسمبر 2017 05:16am

حمل(Arise)
آج اپنے خیالات کا واضح اور بھرپور طریقے سے اظہار کرنے کی کوششوں میں دوسروں کے جذبات کا خیال رکھیں اور اس کے علاوہ اپنے ترجیحات کا بھی تعین پیشگی کرنا فائدہ مند رہے گا۔ آج آپ کاروباری معاملات میں بہتری لانے میں مصروف عمل ہوسکتے ہیں۔

ثور(Taurus)

آج آپ کو رقم کمانے کے مواقع مل سکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ اپنی زندگی کو زیادہ پرسکون اور مطمئن بنا سکیں گے لیکن ایسے موقع پر کسی اہم فیصلے کو حتمی شکل دینے سے گریز کریں۔ آج دوسروں کے لئے قابل قبول منصوبہ بندی کرنے کی کوشش میں تیزی پیدا کرلیں۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کو اپنے لئے حاصل کردہ بہتر مواقع کا استعمال یقینی بنانا ہوگا جس کی وجہ سے آپ کے حالات مزید بہتر ہوسکیں گے۔ آج آپ کو کسی دورے پر اچانک ہی بناء کسی منصوبہ بندی کے جانا ہوگا جس کی وجہ سے آپ کی مالی حالت میں بہتری آسکے گی۔

سرطان (Cancer)

آج اپنے مشکل اہداف کے حصول کے لئے آپ بہت زیادہ محنت اور ہمت سے کام لے کر ہی کامیابی حاصل کرسکیں گے جبکہ سامنے آنے والے غیر یقینی حالات اور خفیہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے جب اپنی خداداد صلاحیتوں کا استعمال کریں گے تو آپ کی کامیابی کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔

اسد (Leo)

آج باہمی اشتراک عمل کے جذبات کو فروغ دے کر ہی آپ آگے بڑھ سکیں گے اس میں بہت سے سخت مقام آسکتے ہیں جن میں آپ کی جذباتی کیفیات بھی زد میں آسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ مالی حالات بھی آپ کو اضطراب میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

سنبلہ (Virgo)

آج اگر آپ نے یہ ارادہ کر ہی لیا ہے کہ آپ ہر قیمت پر کامیابی حاصل کریں گے تو اس میں یقینی کامیابی حاصل ہوگی اور حیران کن نتائج آپ کی ہمت اور حوصلے کو داد دے سکیں گے۔ ایسے مراحل میں کسی بھی موقع پر آپ کو سخت کلامی سے کام نہیں لینا چاہیئے۔

میزان (Libra)

آج اگر آپ اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے اپنے وسائل کا بہترین استعمال یقینی بناکر اپنی کوششوں میں تیزی لانے میں کامیابی مل سکے گی اور اگر آپ کامیاب ہوگئے تو سمجھ لیں کہ آپ کے لئے آپ کے اہداف کا حصول بھی ممکن ہو پائے گا۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کو سکی بھی فرد سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کرنا چاہیئے جسے آپ پورا نہ کرسکتے ہوں اور اگر پہلے سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی کوشش میں کسی کی مدد کی ضرورت ہو تو آپ کو اسے حاصل کرنے میں کسی بھی طرح کی جھجک سے کام نہیں لینا چاہیئے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ اپنے گھریلو معاملات میں مصروف لینے کے لئے اپنا شیڈول بناسکیں گے لیکن غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے آپ کو کسی اور جگہ جانا پڑسکتا ہے جس سے آپ کے ارادے پورے ہونا مشکل ہوگا۔ آج اپنے رشتہ دار یا قریبی افراد سے بحث و مباحثے سے گریز کریں۔

جدی (Capricorn)

آج دوسروں کی جانب سے بھرپور مخالفت کے باوجود آپ اپنی منزل کے حصول میں کامیاب رہیں گے جبکہ کوئی بھی دشمن آپ کی راہ میں کھڑا نظر نہ آئے گا۔ اس کے علاوہ آج غیر متوقع فوائد بھی حاصل ہوسکیں گے اور اپنے پیاروں کے ساتھ بھی بہترین تعلقات رہیں گے۔

دلو (Aquarius)

آج اپنے یاروں دوستوں یا کاروباری ساتھیوں کے ساتھ کسی تقریب میں شرکت سے گریز کریں کیونکہ آپ کا جارحانہ موڈ سب کو پریشان کرسکتا ہے جبکہ یہ ان کا موڈ خراب کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے خدشات اور توہمات پر قابو پائیں اور اپنا لائحہ عمل ٹھیک کریں۔

حوت (Pisces)

آج آپ کو اپنے الفاظ کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کرنے کے علاوہ اپنے جذبات پر بھی مکمل کنٹرول رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے قریبی افراد کے بارے میں طنزیہ جملے کسنے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش نہ کریں ورنہ دل شکنی کے مرتکب ہوجائیں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments