حمل(Arise)
آج آپ اپنے ان تمام معاملات کو مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہوں گے جنہیں کچھ عرصہ قبل آپ نے شروع کیا تھا۔ آج کسی قریبی دوست کی جانب سے آپ کو کاروبار میں شمولیت کی پیشکش ہوسکتی ہے اور آپ کے لئے یہی بہتر ہوگا کہ اسے شراکتی بنیادوں پر قبول کرلیں۔
ثور(Taurus)
آج اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل یگانگت اور ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد اور آپ کے سینیئرز کی تسلی نہ ہوگی جس کی وجہ سے آپ پریشان ہوسکتے ہیں۔ اپنے کام کے دباؤ کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے اہل خانہ کو وقت دینا ممکن نہ ہوگا۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کو فضول خرچ یا بلا ضرورت خریداری سے بالکل اجتناب کرنا چاہیئے کیونکہ ایسے کاموں میں آپ کو اپنے اہل خانہ یا دوستوں کی حمایت بالکل حاصل نہ ہوگی۔ دوسروں سے بات کرتے وقت اپنے الفاظ کا چناؤ بہت احتیاط سے کریں اور اپنے جذبات پر بھی قابو رکھیں۔
سرطان (Cancer)
آج اپنے اہم اہداف کی تکمیل میں کچھ غیر متوقع رکاوٹیں آنے کی وجہ سے اپنے دوستوں کی مدد کی پیشکش کو قبول کرلیں۔ چاہے آپ کے اہداف کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں آپ کو اپنے پیار بھرے معاملات کو کسی بھی صورت نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے۔
اسد (Leo)
آج صبح سے ہی آپ کو اپنے اہداف کے حصول میں کامیابی کی کوشش کرنی چاہیئے تاکہ اپنی توانائی سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔ اپنے لئے مزید شخصی آزادی حاصل کرنے کی شدت اختیار کرسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کے ارد گرد موجود افراد سے آپ لاتعلق بھی ہوسکتے ہیں۔
سنبلہ (Virgo)
آج اپنے تمام تر معاملات میں سے صرف پنے جذباتی مراسم میں اپنی مرضی کی اہم تبدیلیاں لا سکیں گے اور اس کام میں اپنے وجدان پر بھی بھروسہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے پرجوش اقدامات سے گریز کریں مگر اپنے دوستوں کی رائے کو نظر انداز نہ کریں۔
میزان (Libra)
آج اپنے ساتھ کام کرنے والے کسی اہم فرد کے رویے کی وجہ سے آپ بہت بیزار ہوسکتے ہیں۔ اگر آج آپ نے اپنے دوستوں یاروں سے بناء کسی معقول وجہ کے موڈ خراب کیا تو سب ہی سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہوسکتے ہیں۔ آج اپنے اندر شکوک و شبہات کے جذبات پیدا کرنے سے احتراز کریں۔
عقرب (Scorpio)
آج دوسروں کے تعاون کو ٹھکرانے کی بجائے اسے قبول کرلیں ورنہ ان احباب کی ناراضگی کے لئے تیار رہیں۔ کسی طویل سفر کی منصوبہ بندی کرنے میں کوئی رکاوٹ سامنے نہ آئے گی۔ اپنے مصالحانی جذبات سے کام لینے کی کوشش کریں اور دوسروں کو نظرانداز نہ کریں۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ میں کسی بھی مد میں رقم خرچ کرنے کی سوچ پیدا ہونے سے آپ کو اپنی شریک حیات کے مخالف مول لینا پڑے گا۔ اس کے علاوہ آپ کو کسی کاروباری سفر کے لئے بھی تیار رہنا چاہیئے لیکن ان سب باتوں سے زیادہ اہم اپنے شکوک و شبہات اور بے بنیاد خدشات پر قابو پانا ہوگا۔
جدی (Capricorn)
آج کسی خاتون کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہ کی وجہ سے آپ کافی پریشان ہوسکتے ہیں لیکن آپ کو ایک دوست یہ سب کچھ واضح کرکے پرسکون بنا سکتا ہے۔ اس سے تمام حالات آپ کی توقع سے پہلے معمول پر آسکیں گے تاہم اپنی ضد اور اناء کو قابو میں رکھیں۔
دلو (Aquarius)
آج اپنے سینیئرز کی ہدایات کو مکمل طور پر سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش میں کامیابی نہ مل سکے گی۔ فقد رقوم کی ترسیلات میں خاص احتیاط کریں اور اگر ممکن ہوتو اس طرح کا لین دین آپ ملتوی ہی کردیں۔ اس کے علاوہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کی کوشش کریں۔
حوت (Pisces)
آج بہترین موڈ میں نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے کاروباری امور کو حل کرے اور اپنے گھریلو معاملات میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو نہ تو دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنی چاہیئے اور نہ ہی اپنے خیالات کا برملا اظہار کرنا چاہیئے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔