آج کا دن کیسا رہے گا؟ 19 دسمبر 2017

شائع 19 دسمبر 2017 05:19am

حمل(Arise)
آج آپ کی بھرپور توجہ آپ کی مالی حالت کی بہتری اور اس کی درستگی کی جانب گامزن ہوگی جس کی وجہ سے آپ کے معاملات باآسانی سلجھ سکیں گے۔ اپنے کاروباری معاملات کی وجہ سے یا تو پھر ملازمتی امور کی وجہ سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا۔

ثور(Taurus)

آج آپ اپنے معاملات کی انجام دہی میں بہت پر عزم اور پر لگن ہوں گے جس کی وجہ سے اپنے ارادوں کو عملی شکل دینے میں آپ کو کامیابی مل سکے گی لیکن اس کا یہ مطلب قطعاً نہیں کہ آپ خطرات مول لینے کی کوشش کریں۔ آج کسی سیر و تفریح کا منصوبہ بنانے یا عملی قدم اٹھانے کے لئے بہترین دن ہے۔

جوزا (Gemini)

آج اپنے کاروباری معاملات میں ہمت اور حوصلے سے کام لے کر آگے قدم بڑھا کر اپنے آپ کو منوا سکیں گے۔ اپنے معمولات کی انجام دہی کے دوران اپنے بزرگوں کی جانب سے دیئے جانے والے مشوروں سے بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔ لیکن اگر آج گھریلو امور پر توجہ نہ دی تو شریک حیات کے ساتھ تلخ کلامی ہوسکتی ہے۔

سرطان (Cancer)

آج مالی حالات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ آپ بہت محنت اور کوشش کرکے اپنے بجٹ کی بہتری کے بارے میں کوئی راستہ تلاش کرنے کی کوشش میں کامیاب ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ خود کو مالی پریشانیوں سے بچانے کے لئے شکوک وشبہات اور اندیشوں سے دور رکھیں۔

اسد (Leo)

آپ کا جوش و جذبہ اور آپ کی امیدیں موجودہ مسائل پر قابو پانے کے لئے آپ کو ہمت و حوصلہ عطا کریں گی اور اس کے باعث راستے صاف ہوجائیں گے۔ اپنے پیاروں کے ساتھ کسی سفر کی منصوبہ بندی دوپہر کے بعد ہوسکتی ہے لیکن آپ کو سختی سے دستیاب وسائل پر ہی بھروسہ کرنا پڑے گا۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کو اپنے قریبی ایسے افراد پر توجہ دینا ہوگی جن کو یقین ہو کہ آپ بہت لاپرواہ اور کسی طرح سے بھی خیال رکھنے والے فرد نہیں ہیں۔ آج خود کو محتاط بنائیں اور اپنے معمولات میں بھی کوشش کرکے خود کو سنبھالیں تاکہ کوئی پریشانی نہ بھگتنی پڑے۔

میزان (Libra)

آج اپنے قریبی افراد کا دھیان رکھتے ہوئے اپنے معاملات انجام دیں اور کسی سر کے بارے میں معلومات حاصل کئے بغیر قطعاً منصوبہ بندی نہ کریں۔ ویسے تو آج آپ کو اپنی کاروباری معاملات میں کامیابی میسر آسکے گی لیکن پھر بھی احتیاط کرنا فائدہ مند رہے گا۔

عقرب (Scorpio)

آج اپنی گھریلو سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور اپنے معمولات کی انجام دہی کے لئے مطلوبہ توانائی کا حصول ممکن ہوسکے گا جسے بنیاد بناکر آپ باآسانی اپنے معاملات کو نبھا سکیں گے۔ آج آپ کو اپنے اہل خانہ اور شریک حیات کی جانب سے مدد فراہم کی جاسکتی ہے۔

قوس (Sagittarius)

آج صبح سے ہی آپ بہت زیادہ متحرک اور مستعد نظر آئیں گے جس کی بناء پر اپنے اہم امور کی انجام دہی میں آپ کی لگن اور پر امیدی بھی آپ کا بھرپور ساتھ دے سکے گی۔ اگر بات آپ کے جذباتی مسائل کی آجائے تو آپ کو کچھ ایسا کرنا ہوگا جس سے آپ کا اطمینان اور امید ختم نہ ہو۔

جدی (Capricorn)

آج صبح سے ہی آپ کے جوش و جذبے کی قدر کی جاسکے گی اور دوسروں کے منہ سے اپنی تعریف سن کر آپ کو بھی بہت خوشی ہوگی۔ آج اپنے معمولات سے زیادہ اپنے دوستوں کی معیت میں وقت گزارنے کی کوشش کریں گے جس کی وجہ سے کامیابی اور خوشی دونوں ہی میسر آسکے گی۔

دلو (Aquarius)

آج آپ اپنے معاملات کے بارے میں بڑے جوشیلے اور جذباتی بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ آپ بہت سی تبدیلیاں کرنے کی کوشش کریں گے۔ یقینی طور پر یہ ایک بہترین وقت ہے جس کا آپ فائدہ اٹھاکر کامیابیاں سمیٹ سکیں گے۔ اس کے علاوہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ضروری ہوگا۔

حوت (Pisces)

آج اپنے معمولات کی وجہ سے آپ کوئی ایسا فیصلہ کرسکیں گے جس کی بناء پر آپ کے سارے دن کا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوسکتا ہے۔ آج اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کسی تقریب کا اہتمام کرسکیں گے۔ آج مالی حالات کو حل کرنے کے لئے بھی بہترین دن ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments