حمل(Mar21-April19)
آج آپ میں اپنے موجودہ حالات کی وجہ سے سخت بیزاری اور لاتعلقی جیسے جذبات کی فروانی ہوگی۔ اس کے علاوہ اپنے پیدا شدہ الجھاؤ کی وجہ سے بہت غصہ ہوگا جبکہ سیر و تفریح کے دورے کا پروگرام منسوخ ہونے سے آپ کو پریشانی ہوسکتی ہوگی۔
ثور(April20-May20)
آج ملی جلی کیفیات کی وجہ سے آپ کی سوچیں بھی الجھاؤ کا شکار پیدا ہوسکتی ہیں۔ ایسے حالات میں اپنے قریبی رشتے دار (ممکنہ طور پر وہ کوئی خاتون بھی ہوسکتی ہے) کی مدد آپ کے خیالات کو الجھاؤ سے پاک کرنے میں آپ کی مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔
جوزا (May21-June21)
آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے کئی قسم کی جذباتی حالت سے واسطہ رہ سکتا ہے جس میں دوسروں کی باتوں پر ضرورت سے زیادہ شدید ردعمل کا اظہار بھی کرسکتے ہیں۔ اپنے کاروباری معاملات میں بھی کچھ ایسا ہی کرسکتے ہیں لیکن یہ سب کچھ نہ تو آپ کو زیب دیتا ہے اور نہ ہی آپ کے لئے مناسب ہے۔
سرطان (June22-July22)
آج چونکہ ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ کے تعلقات اپنے شریک حیات یا محبوب سے کشیدہ رہ سکتے ہیں۔ تاہم آپ کی پر اثر گفتگو کی صلاحیت بہت متحرک اور کارگر ہوگی جس سے فائدہ اٹھاکر آپ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
اسد (July23-Aug22)
آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج کسی جذباتی صورتحال کی وجہ سے آپ کا دل ٹوٹ سکتا ہے جس سے آپ کے سارے دن کا شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا اسی کی وجہ سے آپ کا دل مزید ٹوٹ جائے گا اور پھر آپ کسی سینے پر سر رکھ کر رونے والا سہارا کریں گے۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں کیونکہ بعض مواقع پر آپ کا احساس برتری آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ویسے تو آپ اپنے معاملات میں کامیاب ہوہی جائیں گے تاہم اپنے معاملات میں سکون اور اطمینان پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج آپ دوسروں کو تنقیدی نقطہ نظر سے پرکھنے کی کوششوں میں مصروف رہ سکتے ہیں۔ لیکن اس کی وجہ سے دوسروں سے لاتعلقی اور بیزاری کے جذبات آپ کو گم سم بنا دیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو دوسروں کے معاملات میں قطعاً مداخلت نہیں کرنی چاہیئے ورنہ معمالات خراب ہوسکتے ہیں۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج بہت سے کاموں کے دباؤ اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے آپ کو کسی بھی قسم کی نئی سرگرمی کا آغاز نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اس کے باعث آپ کے ذہنی تناؤ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج خود کو پرسکون بنانے کے بعد ہی اگلے دنوں کی منصوبہ بندی کریں۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج آپ کے جذباتی مسائل آپ پر حاوی رہیں گے جس کی وجہ سے آپ میں بیزاری کے جذبات پیدا ہوسکتے ہیں جبکہ آپ حالات کا شکوہ کرنے سے بھی بعض نہیں آئیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کی مالی مشکلات آپ کو ذہنی دباؤ کا شکار بنانے کی بھی بھرپور کوششیں کریں گی۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کو صبح میں ہی گھر میں پیدا ہونے والی نئی مشکلات یا رکاوٹوں کی وجہ سے کچھ مشکل پیش آسکتی ہے لیکن اگر آپ نے بعد میں تحمل اور سکون سے سوچ و بچار کیا تو ان کا حل تلاش کرنے میں آپ کو مشکل نہ ہوگی اور باآسانی سارے معاملات کو سلجھا سکیں گے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج خود کو تن تنہا سپر مین سمجھنے کے بجائے اپنے رشتے داروں یا دوستوں کی جانب سے پیش کی گئی مدد کی درخواست کو قبول کرلیں کیونکہ ان مسائل کو اکیلے سلجھانے میں آپ قطعی کامیاب نہ ہوں گے ایسے میں آپ کو جنون کی حد تک غصہ آسکتا ہے اور تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ دن کے آغاز سے ہی کسی قسم کے دباؤ یا ذہنی الجھاؤ کا شکار نظر آسکتے ہیں۔ ایسے میں سب سے بڑی احتیاط آپ کو قابو میں رکھنا ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ اپنی ہر مشکل کو سلجھا سکتے ہیں اور آج بھی کچھ ایسا ہی ہوگا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔