آج کا دن کیسا رہے گا؟ 26 دسمبر 2017

شائع 26 دسمبر 2017 05:16am

حمل(Mar21-April19)
آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہےہیں کہ آج اپنے منصوبوں کو تکمیل کی منزل تک لے جانے کی کوشش کریں چاہے اس کے لئے کوئی طے شدہ کاروباری دورہ ہی کیوں نہ چھوڑنا پڑے۔ اپنی شریک حیات کے ساتھ اپنے دوست احباب کی جانب چکر لگ سکتا ہے جس سے آپ پرسکون ہوسکیں گے۔

ثور(April20-May20)

آج اپنے طویل المدتی منصوبوں کی تکمیل یا انہیں آگے بڑھانے کے لئے کسی بھی قسم کی نئی سرمایہ کاری کا پروگرام تیار کرلیں۔ آج آپ کی سچائی کی تعریف کی جاسکے گی اور کوئی ایک ایسا بھی ہوگا جسے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ آپ پر فدا ہوکر آپ کا دل بھی جیت سکتا ہے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کے پاس موقع کے ساتھ قابلیت بھی ہے جس سے اپنے بارے میں غیر معمولی اہمیت کے فیصلے کر سکیں گے اور یقینی طور پر جب یہ فیصلے دوسروں کی نظر سے گزریں تو آپ کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کئے جائیں گے اور داد و تحسین کے پھول بھی نچھاور کئے جائیں گے۔

سرطان (June22-July22)

آج آپ میں مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے بہت سے ایسے معاملات کو سلجھانے کی سوچ پیدا ہورہی ہے جو عرصہ دراز سے آپ کو پریشان کئے ہوئے تھے۔ اس معاملات کا تعلق آپ کی ذات کے علاوہ آپ کے محبت بھرے جذبات سے بھی ہوسکتا ہے۔

اسد (July23-Aug22)

آج کا دن کسی بھی قسم کی نئی کاروباری سرگرمی کا آغاز کرنے، مستقبل کے منصوبوں کی تیاری کرنے اور جاری منصوبوں میں بہتری لانے کے لئے بے حد مددگار ثابت ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کہیں سے معقول رقم کے حصول ہونے کا بھی قوی امکان موجود ہے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کو اپنی کاروباری سرگرمیوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جتنے وقت کی ضرورت ہوگی وہ مہیاء ہو سکے گا اور ساتھ ہی کامیابی بھی مل سکے گی۔ اس کے علاوہ آج اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ معاملات بہترین صورت میں انجام پاسکیں گے۔

میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ ایک طویل عرصے سے کسی ایک فرد کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اسی تذبذب میں وقت گزرتا رہا کہ اصل بات کیا ہے؟ اس فرد کا تعلق آپ کی جذباتی زندگی سے ہوسکتا ہے لیکن آپ کو اندازہ بھی نہ ہوگا کہ آپ حیران کن طور پر کامیاب ہوسکیں گے۔

عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ بہت پرجوش ہونے کی وجہ سے عجلت پسندی میں مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کریں گے جن کی وجہ سے نئی سرگرمیوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج اگر آپ کسی شعبے میں کامیابی حاصل کرنا چاہیں گے تو کامیابی ضرور آپ کے قدم چومے گی۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج کا دن بہت سے معاملات میں مددگار اور موافق ثابت ہوگا اور خاص کر اپنی کاروباری سرگرمیوں کو اپنی مرضی کے مطابق چلاسکیں گے۔ آج اپنے معاملات میں بہتری لانے کے امکانات خاصے روشن ہیں اور آپ کو کامیابی بھی مل سکتی ہے۔ اس لئے اپنی کوششوں میں کمی نہ آنے دیں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کی زیادہ تر توجہ مالی اہداف کے حصول میں ہی مرکوز رہ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج جو بھی معمولی دشواریاں سامنے آئیں گی آپ ان سے بخوبی عہد براء ہوسکیں گے۔ آج اگر آپ کو مالی استحکام کے منصوبوں میں کامیابی حاصل کرنا ہوتو اپنے دوستوں کی مدد اور تعاون بھی حاصل ہوسکے گا۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ صبح میں ہی کوئی ایسا فیصلہ کرسکیں گے جس سے آپ کا سارا دن اور اس کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ ممکنہ طور پر آپ کسی تقریب میں شرکت کی تیاری میں مصروف ہوسکتے ہیں لیکن اس کے بارے میں مالی مشکلات سامنے آنے کی وجہ سے وقتی مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے تمام امور کی انجام دہی اور تکمیل میں اپنے آپ کو متوازن رکھنا انتہائی ضروری ہوگا اور اس بات کا اطلاق اپنی تمام تر مصروفیات پر کرنا ہوگا۔ اپنے دوستوں سے ملاقات ہو یا خاندان کے کسی معاملاے میں رشتے داروں سے مشاورت آپ کو اپنی ہمت اور توانائی کو متحرک رکھنا ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments