آج کا دن کیسا رہے گا؟ 28 دسمبر 2017

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2017 06:35am

حمل(Mar21-April19)
اگر آج آپ کو کسی قسم کی نئی کاروباری شراکت داری میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے تو آپ کو اس پر واضح الفاظ میں کوئی جواب نہیں دینا چاہیئے کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کے مستقبل میں سامنے آنے والے اچھے مواقع بھی ممکنہ طور پر ختم ہوسکتے ہیں۔

ثور(April20-May20)

آج صبح سے ہی آپ اپنے ماحول اور ارد گرد موجود افراد سے بیزار نظر آئیں گے جبکہ کام کا دباؤ آپ کے اندر چڑچڑا پن بھی پیدا کرسکتا ہے۔ ایسے میں بات چیت کرتے وقت اپنے الفاظ کا انتخاب نہایت احتیاط سے کریں اور خود کو کسی بھی قسم کے جھگڑوں سے دور رکھیں۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو سب سے پہلے اپنی مزاجی کیفیات کو سمجھنا ہوگا اس کے بعد ہی اپنی ترجیحات کا تعین کرکے اپنے آپ کو فرائض کی پابندی کا پابند بنانا ہوگا۔ ایسے حالات میں کسی بھی نئے کام کی شروعات کرنا خطرے سے خالی نہ ہوگا۔

سرطان (June22-July22)

آج اپنے شراکتی معاملات کو حل کرنے کے لئے اپنے قریبی عزیز و اقارب سے مشاورت کے بعد ہی کوئی عملی قدم اٹھانے کی کوشش کریں۔ ویسے تو عملی صلاحیتوتں میں ستاروں کی موجودہ ترتیب کی وجہ سے کچھ کمی ہوسکتی ہے جس سے عملی طور پر فائدہ مند اقدامات کرنے میں کچھ مشکل پیش آسکتی ہے۔

اسد (July23-Aug22)

آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ آج آپ اپنے بارے میں سوچ بچار کرکے کھلے دل سے موجودہ حالات کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ دوسروں کی دیکھا دیکھی کئے جانے والے کام فائدہ مند ثابت نہ ہوں گے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج صبح میں آپ کو اپنی توجہ کسی بھی ایک نقطے پر مرکوز رکھنا ممکن نہ ہوگا اس کے علاوہ آج آپ اپنے اقدامات کی وجہ سے دوسورں کی تنقید کا نشانہ بننے کی وجہ سے اپنا ذاتی اعتماد بھی کھوسکتے ہیں۔ آج اپنے معاملات کی ادائیگی یا فرائض کی انجام دہی کے دوران کوئی بھی خطرہ مول نہ لیں۔

میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کے ستارے اس بات پر زور ڈال رہے ہیں کہ آج اپنے آپ کو ذہنی طور پر مستعد رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ ستاروں کے منفی اثرات کی وجہ سے آپ کے خیالات میں بہت زیادہ الجھاؤ ہونے سے کئی ایک اہم معاملات کو نظر انداز کرنے کا سبب بن سکیں گے اور یقینی طور پر یہ بہت اہم معمالات ہوں گے۔

عقرب (Oct23-Nov21)

آج اپنے کاروبار میں پیدا ہونے والی نئی تبدیلیوں کو امکانات کی حد سے نکال کر حقیقی صورت میں قبول کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے اپنے موجودہ کاروباری معاملات پر توجہ دینا اور ان کے بارے میں اہم فیصلے کرنا قطعاً ممکن نہ ہوگا۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کو اس بات کا بخوبی احساس ہوجائے گا کہ آپ کے طے کردہ منصوبے حقیقی بنیادوں پر تیار نہیں کئے گئے اس لئے انہیں دوبارہ سے سوچ بچار کرکے مرتب کرنے کی کوشش کریں۔ آج خود کو کسی بھی طرح کے مالی شکوک و شبہات سے بالکل دور رکھیں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج کسی بھی قسم کے نئے کاروبار یا کاروباری سرمایہ کاری کے لئے آپ بے حد پر عزم ہوں گے لیکن آپ کو یہ بات بھی اچھی طرح سے معلوم ہے کہ آپ کی عملی صلاحیتیں مناسب انداز میں متحرک نہیں ہیں اسی لئے محتاط رہ کر ہی تمام معاملات کو سرانجام دینے کی کوشش کریں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کے لئے اپنے تمام طے کئے گئے معمالات کو انجام دینا بے حد مشکل ہوجائے گا کیونکہ آپ کی ذہنی حالت اس قدر بہتر اور مستعد نہیں ہے کہ تمام معاملات کو باآسانی نمٹا سکیں۔ آج آپ کو اپنے ساتھ کام کرنے والے یا سینیئر افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث و تکرار اور تو تکار سے بچنا ہوگا۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کی عملی صلاحیتیں بروقت اور مکمل طور پر متحرک نہ ہونے کی صورت میں آپ کو اپنی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کرنے سے گریز کرنا چاہیئے ورنہ آپ کے لئے مشکل حالات کا آغاز ہوجائے گا۔ ایسے حالات میں آپ کو اپنے کیریئر اور پیشہ وارانہ معاملات کے بارے میں کسی بھی اہم فیصلے کو ملتوی کرنا ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments