آج کا دن کیسا رہے گا؟ 29 دسمبر 2017

اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2017 06:28am

حمل(Mar21-April19)
آج اپنے اندر بیزاری اور بے چینی کے جذبات پیدا نہ ہونے دیں ویسے تو آپ کو کسی کی جانب سے بہترین تحفہ ملنے سے دل کی کلفت دور ہو ہی جائے گی۔ کسی وہم کی وجہ سے پیدا ہونے والے خدشات کسی کی توجہ سے ہی دور ہوسکیں گے۔ آج ڈرائیونگ کرتے ہوئے محتاط رہیں۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کو اپنے معاملات کی سنگینی کو پوشیدہ رکھنا ہوگا تاکہ دوسروں کے سامنے بھید نہ کھل سکے۔ اس کے علاوہ آج نہ تو آپ کی قسمت آپ کا ساتھ دے سکے گی اور نہ ہی دوسروں کو اپنی بات سمجھانے میں کامیابی ہوگی جبکہ کچھ آئیڈیاز بھی ان حالات کا شکار ہوجائیں گے۔

جوزا (May21-June21)

آج دن کے آغاز سے ہی خود کو سستی اور لاپرواہی سے دور کرکے متحرک کرنا ضروری ہوگا اور بھی پرانی سوچ یا طریقہ کار کو اگر غیر سنجیدگی سے لیں گے تو یقینی طور پر آپ کا نقصان ہوجائے گا لیکن اگر آپ نے اپنی سوچ میں جدت پیدا کی تو آنے والے کئی دنوں کو بہتر انداز میں گزار سکیں گے۔

سرطان (June22-July22)

آج آپ کے ساتھی اپنے کچھ سینیئرز کے خلاف سخت زبان استعمال کرکے آپ کو بھی اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کریں گےجبکہ آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے اور کسی بھی حالت میں اپنے نظریات کی قربانی نہیں دینی چاہیئے۔ آپ کو کسی بھی قسم کی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔

اسد (July23-Aug22)

آج کے دن آپ کے لئے یہی بہتر ہوگا کہ اگر کسی بھی منصوبے کو عملی شکل دینے یا کسی نئے معاہدے کی حتمی حالت میں تبدیلی کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اس بات پر آپ کو اس وقت بھی عمل کرنا ہے جب آپ کے دوستوں کی جانب سے آہ کو کوئی جذباتی پیشکش کی جائے گی۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کو اپنے موجودہ اہداف کے حصول میں توانائیاں خرچ کرنی ہوگی تاکہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا سستی کے الزام سے بچ سکیں گے۔ دوسروں پر بے حد اعتماد کرنے کی بجائے آپ خود کو بھی قابل اعتماد بنانے کی کوشش ضرور کریں تاکہ احساس کمتری سے باہر نکل سکیں۔

میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کو اپنے کاروباری امور اور پیشہ وارانہ معاملات میں بہت سی کامیابیاں سمیٹنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ آپ کو اپنے گھریلو مسائل کو نمٹانے اور ذاتی سوچوں کو بروئے کار لانے کے لئے بھی تیار رہنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ان امور میں اہل خانہ کے مشورے مددگار ثابت ہوسکیں گے۔

عقرب (Oct23-Nov21)

آج خود کو حالات کی پیچیدگی سے باہر نکالنے کی کوشش جاری رکھیں کیونکہ آپ دوسروں سے دور ہونے کے علاوہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔ اس سے آپ کی توجہ بھٹک سکتی ہے لہٰذا اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کریں۔ ویسے بھی آپ کو علم ہے کہ حالات میں تبدیلی کے لئے آپ کا کردار کیا ہے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج اپنے سماجی اور کاروباری معاملات میں بہتری لانے کے لئے ممکنہ اقدامات کرسکیں گے جبکہ اپنے وجدان سے کام لے کر بھی نتائج کا حصول ممکن بناسکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر کسی غیر متوقع کاروباری دورے پر جانا مجبوری بن جائے تو انکار مت کریں اور جی بھر کرفوائد سمیٹیں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو سب سے پہلے اپنے اندر موجود خوف پر قابو پانا ہوگا اور اپنے آپ کو ہر حال میں پر اعتماد بنانے کی کوشش کرنی ہوگی جبکہ خاص کر اپنی حدود کا بھی خیال رکھنا ہوگا کیونکہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ اپنے کاروباری ماور کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی اہم تبدیلیاں لانے کی کوشش کرسکیں گے۔ اس معاملے میں اپنی شریک حیات سے مشاورت کرکے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے آگے قدم بڑھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے طے شدہ شیڈول کو بھی مکمل کرنے کی کوشش کرسکیں گے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنی معمول کی سرگرمیوں کو ہی جاری رکھنے کی کوشش کریں تاکہ دوسروں پر مرتب ہونے والا اثر پوری طرح سے قائم رہے۔ آج آپ کو کسی بھی لمبے سفر کا ارادہ ترک کردینا چاہیئے اور اپنے معاملات کو سنبھالنے کے لئے ضرورت سے زیادہ محنت نہیں کرنی چاہیئے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments