آج کا دن کیسا رہے گا؟ 30 دسمبر 2017

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2017 06:28am

حمل(Mar21-April19)
آج اپنے حالات میں پیدا ہونے والی بہتری کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے آپ بہت پرعزم ہوں گے اور کسی بھی کامیاب دورے کے بعد اپنے جذباتی مسائل کو بھی باآسانی حل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی صحت بہت بہتر ہوگی جس کی وجہ سے حیران کن کارکردگی دے سکتے ہیں۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج بہت نمایاں تبدیلیاں آپ کے سامنے آسکیں گی۔ ان تبدیلیوں کا تعلق آپ کے کاروباری معاملات کے علاوہ سماجی مسائل سے بھی ہوسکتا ہے۔ اپنے معاملات کو سلجھانے کے لئے اختیار کردہ راستے اور طریقہ کار کی وجہ سے آپ کو ساتھیوں کی جانب سے سراہا جاسکتا ہے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کو اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد اور اپنے سینیئرز کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث و تکرار میں مبتلا نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ اس طرح سے آپ کی عزت و وقار میں کمی آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج صبر و تحمل کے ساتھ ہی اپنے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کے کاروبای معاملات میں رکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کا کوئی دورہ منسوخ ہوسکتا ہے۔ یہ فیصلہ مشکل ہوسکتا ہے اور اس سے آپ کے پیاروں کو تکلیف بھی پہنچ سکتی ہے۔اس کے علاوہ آج آپ کی وضاحتیں دوسروں کو بالکل بھی مطمئن نہ کرسکیں گی۔

 اسد (July23-Aug22)

آج آپ نے اپنے کاروبار کے آغاز کے لئے جو تیاری کر رکھی ہے اس میں بہت سے اعلیٰ افسران یا نوکر شاہی بھی شامل ہوسکتی ہے۔ دوپہر کے بعد کسی ایسی کاروباری سرگرمی میں شامل ہوسکتے ہیں جس میں آپ کے کئی نوجوان افراد شامل ہوں گے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کو اس بات کا احساس ہوگا کہ آپ بناء مقصد ہی اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ آپ حقیقت کو تسلیم کرنے سے بھی گریزاں ہوں گے۔ اس کے علاوہ جو کچھ آپ کے ذہن میں ہے اس کا اظہار شاید آپ کو بہتر نہیں لگ رہا مگر یہ سب کچھ کرنا کسی بھی محبت کرنے والے کے لئے ٹھیک نہ ہوگا۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کی زیادہ تر توجہ اپنے مالی اہداف کے حصول میں ہی مرکوز رہ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کے سامنے جو بھی دشواریاں آئیں گی آپ بخوبی ان سے عہدبراء ہوسکیں گے۔ آج آپ کو کسی بھی طرح کے منصوبے کا آغاز کرنے میں کامیاب ہونا ہے تو آپ کو دوستوں کی مدد درکار ہوگی۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کا واسطہ کسی جذباتی معاملے سے پڑسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو ذہنی دباؤ کا سامنا کرنے کے علاوہ اپنے طے شدہ شیڈول کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔ جبکہ اپنے موجودہ تعلقات کے حوالے سے آپ کو اہم فیصلے بھی کرنا ہوں گے جو آپ واقعی کر گزریں گے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ آج اپنے طویل المدتی منصوبوں کی تکمیل یا انہیں آگے بڑھانے کے لئے بھی کسی قسم کی سرمایہ کاری کا پروگرام تیار کریں۔ آج آپ کی حق گوئی کی تعریف کی جاسکے گی اور کوئی ایسا بھی ہوگا جسے آپ کی راہنمائی کی بھی ضرورت ہوگی۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنے جذباتی اور پیار محبت سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کا موقع مل سکے گا جس کی وجہ سے آپ پرسکون ہوکر کسی دوست کی جانب سے کسی شراکت داری میں شمولیت کی پیشکش کو جامہ پہنا سکیں گے۔ یاد رکھیں آپ کے لئے اس پیشکش کو اپنانا ہی فائدہ مند رہے گا۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کی مالی حالت میں بتدریج نمایاں طور پر بہتری آسکے گی۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنی خاندانی وراثت میں سے حصہ مل سکتا ہے جبکہ کسی ایسی نئی ملازمت کی وجہ سے آپ کو معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔ جو ابھی کچھ عرصہ قبل آپ نے جوائن کی ہوگی۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج کا دن آپ کے مالی حالات میں بہتری لانے کا سبب بن سکے گا ایسے میں اگر آپ کا کوئی کاروبار ہے تو کوئ نیا معاہدہ کرسکیں گے جبکہ ملازمت کی جگہ ترقی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی نئی اور بہت بہتر جگہ پر ملازمت بھی مل سکتی ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments