شائع 30 دسمبر 2017 02:12pm

کترینہ کیف کی بہن کاسمیٹک برانڈ کی سفیر مقرر

بولی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل  کیف  کو کاسمیٹک برانڈ کے نئے چہرے کیلئے لے لیا گیا ہےجبکہ کرینہ کپور اور شردھا کپور پہلے ہی اس برانڈ  کا حصہ بن چکی ہیں۔

برانڈ اس سے پہلے کترینہ کیف کو لانچ کرچکے تھے اور اب وہ ان کی بہن ایزابیل کو  ایک نئے چہرے کی حیثیت سے اپنے برانڈ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

سال 2014 میں فلم 'ڈاکٹر کیبی' سے ڈبیو کرنے والی اداکارہ ایزابیل  کا کہنا ہے کہ'یہ انڈیا کا سب سے پسندیدہ برانڈ میں ، اور اس  کی نمائندگی کرنا  کسی اچھے موقع سے کم نہیں۔ برانڈ اس سے پہلے معروف میک اپ ارٹسٹ کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور  نت نئے پروڈیکٹ بھی بنا چکے ہیں۔ اس معروف برانڈ کیلئے کام کرنے کیلئے کافی  پرجوش ہوں'

بشکریہ: پنک ویلا

Read Comments