نوکیا کی بربادی کا سبب کیا تھا؟

شائع 01 جنوری 2018 05:09am

ہم سب ہی جانتے ہیں کہ نوکیا مو بائل فون بنانے والی کمپنیز کی فہرست میں سب سے آگے تھی۔ اس نے موبائل انڈسٹری پر 10سال سے زائد عرصے تک حکومت کی۔نوکیا کمپنی بہت پر یقین تھی اور یہ سمجھتی تھی کہ وہ کبھی کچھ غلط نہیں کر سکتی۔

 پھر اچانک سن 2007 میں  سٹیو جابز نے آئی فون ایجاد کیا،اورسمارٹ فونز کے دور کا آغاز ہوا۔نوکیا نے بھی نے ٹچ سکرین فونز کی دوڑ میں حصہ لیا،  لیکن اس بات کو مد نظر نہیں رکھا کہ لوگ صرف ہارڈوئیر میں دلچسپی نہیں لیتے بلکہ  ایپلی کیشنز اور انٹر فیس بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں ۔

جہاں دنیا کے 60فیصد فونز نوکیا کمپنی فروخت کرتی تھی وہاں ان دو سالوں میں اس کی سیلز 10فیصد تک گرگئی۔نوکیا  کمپنی  نئے ٹرینڈزکو اپنانے میں بہت سست رہی اورا سی لئے جلد ہی وہ اس دوڑسے باہر بھی ہوگئی۔

سن 2013 میں نوکیا کمپنی نے اپنے  پچیس ہزار ملازمین کو فارغ کر کے بہت سی پروڈکشن سائیٹس کو بند کردیا۔یہاں تک کہ اس کے  اگلے سال ہی نوکیا  کمپنی کو مائیکرو سافٹ کمپنی نے خرید لیا ۔وہ کمپنی جس کی قیمت کبھی 50 بلین ڈالرزتھی وہ صرف  7بلین ڈالرز میں فروخت ہوئی۔

کمپنی کے ایسےالمناک انجام  کے بعد  نوکیا کمپنی کے سی ای اوسٹیو بالمر ایک تقریر کے دوران رو پڑے  اور کہا کہ ' ہم نے کبھی کچھ غلط نہیں کیا لیکن پھر بھی ہم ہار گئے۔'

سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی اس لئے دیوالیہ ہوگئی کیونکہ اس نے تبدیلی کے رجحان کو نہیں اپنایا۔

تبدیلی لانا مشکل ہوسکتا ہے لیکن ہمیشہ بہتری کے لئے ہی ہوتا ہے۔

بشکریہ: Viral ChaCha

Read Comments