سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس آج کل ہر شخص کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکی ہیں۔ہم سوشل میڈ یا جیسے کہ فیس بک،انسٹا گرم ،واٹس ایپ پر اپنی یاد گار تصاویر دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔یقیناً ہم جب بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ ہم اس میں سٹائلش اور خوبصورت لگیں۔
ویسے تو گوگل پلے اسٹور پر ایسی بہت سی ایپس موجود ہیں جن کر ذریعے ہم اپنی تصاویر کو ایڈٹ کر سکتے ہیں ،لیکن اگر ہم ایڈوانس ایڈیٹنگ کرنا چاہیں تو اس کے لئے ہمیں کمپیوٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں بھی بہت سے سافٹ وئیر دستیاب ہیں ،جیسے کہ فوٹو شاپ ،فوٹو اسکیپ وغیرہ ،جس کی مدد سے ہم ایڈوانس طریقے سے تصاویر ایڈٹ کرسکتے ہیں۔
لیکن اگر آپ نے نیا کمپیوٹر لیا ہے اور آپ کے پاس کوئی فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر انسٹال نہیں ہے یا آپ ان سافٹ وئیر کو انسٹال کیے بغیر تصاویر کو ایڈوانس طریقے سے ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں تو یقیناً یہ جان کاری آپ کے لئے خوشی کا باعث ہو سکتی ہے کہ آپ ان کے بغیر بھی تصاویر ایڈٹ کر سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر ایسی کچھ ویب سائیٹ موجود ہیں جس پر آپ اپنی امیج فائل اپلوڈکر کے ایڈٹ کر سکتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایسی ہی پانچ زبردست ویب سائیٹس کا بتائیں گے جن کےذریعے آپ بغیر کسی سافٹ وئیر کو انسٹال کیے تصاویر کو ایڈٹ کر سکتے ہیں۔
٭ Fotor
فوٹور ایک ایسی زبردست ویب سائیٹ ہے جہاں آپ صرف اپنی امیج فائل اپلوڈ کرکےاسے ایڈٹ کر سکتے ہیں۔یہ ویب سائیٹ آپ کو فوٹو ایڈیٹنگ کے ساتھ ساتھ کولاج بنانے اور اور تصاویر پر فلٹر اپلائے کرنے کے آپشنز بھی فراہم کرتی ہے۔
٭Pixlr Editor
یہ ویب سائیٹ بھی ایک ایسا ٹول ہے جس کے ذریعے آپ بغیر کسی سافٹ وئیر کو انسٹال کیے تصاویر ایڈٹ کرسکتے ہیں۔پکسلرایڈیٹر آپ کو فوٹو شاپ کی طرح کا انٹر فیس فراہم کرتی ہےجس کے زریعے آپ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تصاویر کو ایڈٹ کر سکتے ہیں۔
٭ BeFunky Photo Editor
اگر ہم فوٹو ایڈٹنگ کی بات کریں تو بی فنکی فوٹو ایڈیٹر میں بہت سارے ایسے ٹولز ہوتے ہیں جو کسی بھی فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ وئیر کو ٹکر دے سکتے ہیں۔یہ ویب سائیٹ آپ کو ایڈیٹنگ کے لئے مختلف اقسام کے بیک گراؤنڈز اور ڈیزائینز بھی فراہم کرتی ہے۔
٭ PicMonkey
یہ ایک اور بہت ہی زبردست فوٹو ایڈیٹنگ ٹول ہے جس کے زریعے آپ باآسانی تصاویر کو ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ پک منکی کو آن لائن استعمال کر کے آپ تصاویر کو زبردست طریقے سے ایڈٹ کر سکتے ہیں ،تصاویر کا کولاج بنا سکتے ہیں اور ان پر مختلف فلٹرز بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔یہ ویب بیس فوٹو ایڈیٹنگ ٹول آپ کوبہت سارے فیچرز فراہم کرتا ہے ۔
٭FotoJet
اگر آپ تصاویر کو عمدہ طریقے سےگرافکس ڈزائن کے ساتھ ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں اور ان کا کولاج بنانا چاہتے ہیں تو یقیناً فوٹو جیٹ آپ کے لئے بہترین آپشن ہے۔یہ ویب بیس ٹول آپ کو بہت سے پاور فل ٹولز فراہم کرتا ہے جو آپ کی تصاویر کو نہایت عمدہ بنانے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔