وفاق کی نوے کی سیاست دہرانا غلطی ہوگی،بلاول
بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے بات چیت میں پارٹی کونسلروں اور رہنماو¿ں کے خلاف ن لیگ کی انتقامی کارروایوں پر شکایت کی، جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا نون لیگ کی پیپلز پارٹی کے خلاف اس طرح کی کارروایاں نئی بات نہیں، وزیراعظم نواز شریف کیلئے نوے کی سیاست دہرانا بڑی غلطی ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تو تمام آپشنز کھلے ہیں، ظالمانہ اور غیر اخلاقی حرکتیں بند نہ کی گئیں تو نون لیگ کا مینڈیٹ بھی سوالیہ بن جائے گا۔
Read Comments