وفاق کی نوے کی سیاست دہرانا غلطی ہوگی،بلاول

شائع 29 جنوری 2016 04:47pm

biwala_image
اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے وزیراعظم کو نوے کی سیاست دہرانا بڑی غلطی ہوگی، جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تو پارٹی کے پاس تمام آپشنز کھلے ہونگے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے بات چیت میں پارٹی کونسلروں اور رہنماو¿ں کے خلاف ن لیگ کی انتقامی کارروایوں پر شکایت کی، جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا نون لیگ کی پیپلز پارٹی کے خلاف اس طرح کی کارروایاں نئی بات نہیں، وزیراعظم نواز شریف کیلئے نوے کی سیاست دہرانا بڑی غلطی ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تو تمام آپشنز کھلے ہیں، ظالمانہ اور غیر اخلاقی حرکتیں بند نہ کی گئیں تو نون لیگ کا مینڈیٹ بھی سوالیہ بن جائے گا۔