عمران خان نے بشریٰ کو شادی کی پیشکش کی ہے: اعلامیہ تحریک انصاف

شائع 07 جنوری 2018 07:22am

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی روحانی مرشد بشریٰ مانیکا کو تیسری شادی کی پیشکش کردی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا کہ  بشریٰ مانیکا نے مشورے کے لیے وقت مانگا ہے۔

ترجمان عمران خان کا کہنا ہے کہ  جب بھی نکاح  کی تجویز قبول کی جائے گی تو باضابطہ طور پرعوام کے سامنے اس کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ انتہائی حساس اور نجی معاملے کو غلط اور حقائق کے برعکس موضوع سخن بنانا افسوسناک ہے، دونوں خاندانوں کے نجی معاملات کا احترام کرنا چاہیے۔

Read Comments