آج کا دن کیسا رہے گا؟ 9 جنوری 2018

شائع 09 جنوری 2018 05:34am

حمل(Mar21-April19)
آج اگر آپ خلوص دل سے محبت بھرا انداز اختیار کرکے دوسروں سے لین دین کریں گے تو یقینی طور پر دوسروں کا آئیڈیل بن سکیں گے اور یہی وہ مقام ہوگا جس کے بارے میں لوگ حسرت سے سوچتے ہیں۔ آج کام کرنے کی وجہ سے آپ کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوسکتے ہیں تو احتیاط کریں۔

ثور(April20-May20)

آج اپنے دوستوں کے تعاون سے حاصل ہونے والی کامیابی کا جشن بنا سکیں گے جس کے لئے کسی دعوت کا اہتمام  بھی ہوسکتا ہے۔ کسی کی دکھ بھری داستان سن کر اس کا بوجھ اپنے اوپر لادنے کی ضرورت نہیں۔ بہت سے نامکمل اور ادھورے رہ جانے والے کام آج مکمل ہو کر خوشی کا باعث بن سکیں گے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کو دوسروں کی طرح زندگی گزارنے کے بارے میں اپنے جداگانہ خیالات کو زندہ رکھنے کی کوشش کرنی ہوگی کیونکہ آپ کا فلسفہ ہمیشہ دوسروں سے الگ ہی ہونا چاہیئے۔ آج زیادہ محنت کرنے کو جی نہیں چاہے گا لیکن مفادات کا حصول ممکن ہوسکے گا۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کو بخوبی اندازہ ہوجائے گا کہ دوسروں کے ساتھ تعلقات بنانے اور انہیں قائم رکھنے کے لئے سب سے اہم چیز کیا ہے۔ اسکے لئے آپ کو کسی سے سبق لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اپنے معاملات میں حفاظت کا عنصر داخل کرنے سے اپنے مخلص احباب سے مشاورت انتہائی ضروری ہوجائے گی۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اپنے کام کے بارے میں پیدا ہونے والے اندیشے بروقت دور کرنے کی کوشش کرسکیں گے۔ جس دوست کے لئے آپ نے دوسروں سے مخالفت مول لے رکھی تھی آج وہ دوست آپ سے مل سکتا ہے۔ نیا گھر خریدنے کا ارادہ فی الحال ملتوی کرکے کچھ دن مزید موجودہ جگہ پر ہی گزار لیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنی صحت اور زمانے بھر کے فیشن کو ایک ساتھ لے کر چلنے میں کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔ مگر آپ کی خداداد صلاحیتیں ان سب باتوں سے ماورا ہیں اسی لئے کسی قسم کا خوف دل میں پیدا نہ ہونے دیں۔ اس کے علاوہ کسی نئے مہمان کی گھر میں آمد کا اعلان خوشیاں لاسکے گا۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج جب بات کسی کے سچے جذبات اور پیار کی آجائے گی تو پھر آپ کو یقیناً بہتر محسوس ہوگا اور پھر اپنے معاملات کو بہتر بھی بنا سکیں گے کیونکہ یہی وہ سچا جذبہ ہے جو آپ کو متحرک کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج کا دن آپ کو حیران کن حد تک جذباتی بھی بنا سکتا ہے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں آپ کو کسی کے سامنے جوابدہ نہیں ہونا پڑے گا۔ اگر آپ ہر پہلو سے سوچنے کے بعد اپنے منصوبوں کو عملی شکل دینے کی کوشش کریں گے تو یقینی کامیابی کا حصوک ممکن ہوسکے گا۔ لیکن کسی پر بھروسہ کرکے خود کو سستی اور لاپرواہی سے بچانے کی کوشش کرنا ضروری ہوگا۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کو اپنے نظریات کے بارے میں دوسروں کی وجہ سے یقین دہانی حاصل ہوسکے گی جس کی وجہ سے آپ کو اپنے منصوبوں کو مکمل کرنے کے مواقع مل سکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کو دوسروں کی راہنمائی بھی کرنی ہوگی مگر اس کے لئے بنیادی تیاری بہت ضروری ہے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنی ذات کے بارے میں یا اپنے مفادات کا خیال نہ رکھنا آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور اگر کچھ بھی نہ ہوسکے تو سمجھ لیں کے آپ کی منزل دراصل کچھ اور ہی ہے جس کو پانے کے لئے آپ کو نئے سرے سے منصوبہ بندی کرنا پڑے گی۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج دوبارہ سے اپنے منصوبوں کی ترتیب ٹھیک کرکے اپنی ترجیحات کا تعین کرنے کی کوشش کریں تاکہ اپنی منزل کا حصول ممکن بنا سکیں اس کے بعد ہی آپ کو سکون مل سکے گا۔ آج عملی کاموں میں سستی یا لاپرواہی سے گریز کریں اور دل لگا کر کام کرنے کی کوشش کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنی مثبت سوچوں کو ہر حال میں بروئے کار لانا ہوگا ورنہ منفی سوچوں کا شکار بننے کے بعد آپ کے لئے اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانا یا مکمل کرنا ناممکن رہے گا۔ اس کے علاوہ دوسروں کی منفی سوچوں سے خود کو دور رکھنے کی کوشش بھی لازمی کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments