Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اگر آپکا بال بے موقعہ ٹوٹ جائے تو اس سے پھوڑا یا دانا اس مقام پر نکل آتا ہے یہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن یہ زیادہ نقصان انسان کو نہیں پہچاتے اور اگر اسکا مناسب علاج کیا جائے تو ایک ہفتے کے اندر ہی ختم ہوجاتے ہیں۔ ذیل میں بال توڑ دانے سے نجات کیلئے بعض ٹوٹکے بیان کیے گئے ہیں۔
ہلدی کا استعمال
ہلدی میں سوجن اور سوزش کم کرنے کی قدرتی صلاحیت موجود ہے اور عام طور پر اسکو زخم کو جلدی مندمل کرنے کیلئے بھی لگایا جاتا ہے، لہذا اسکو بال توڑ دانے کے علاج کیلئے بھی فائدے مند قرار دیا جاسکتاہے۔ اگر ہلدی کو بال توڑ دانے پر لگایا جائے تو اس سے یہ جلدی خشک ہوجاتا ہے تاہم اسکے لئے ہلدی کا پیسٹ بنانا ضروری ہے اور پھر اسکے پیسٹ کو دانےپر اور اسکے اردگرد لگایا جائے۔
گرم سکائی
گرم سکائی سے زخم کی تکلیف کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس سے اوپری سطح بھی نرم ہوتی ہے۔ اگر بال توڑ دانے پر گرم پانی سے سکائی کی جائے تو اس سے دانا جلد پھٹ جانے کی صورت میں پس نکل جاتا ہے ۔ اسہی طرح اگر گرم پانی میں نمک بھی ملادیا جائے تو اس سے یہ دانا تیزی سے ٹھیک ہوتا ہے۔ تاہم گرم پانی سے سکائی کیلئے ضروری ہے کہ دانے کا منہ اوپر نکل آئے تاکہ سکائی کی صورت میں پس آسانی سے نکل جائے۔
کلونجی کا تیل
کلونجی کے تیل کے اجزاء بھی بال توڑ دانے میں انتہائی مفید ہیں۔ اگر کلونجی کا تیل بھی کسی بھی گرم مشروب یا ٹھنڈے پانی میں ڈال کر پیا جائے تو یہ بھی بال توڑ دانے کو جلد ختم کرنے میں مدد کرتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی اوکسی ڈینٹ، اور اینٹی فگل موجود ہوتا ہے۔