آج کا دن کیسا رہے گا؟ 15 جنوری 2018
آج آپ کو اپنے معاملات کے بارے میں بہتری لانے کے مواقع مل سکتے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پرانے معاملات کو باآسانی طے کرسکیں گے۔ آج کوئی طے شدہ کاروباری دورہ ملتوی ہونے کی وجہ سے آپ پریشان ہوسکتے ہیں۔ آج کسی سے کیا گیا وعدہ نبھانا حقیقت بن سکے گا۔
ثور(April20-May20)
آج صبح سویرے ہی پیدا ہونے والی کسی غلط فہمی کی وجہ سے اپنے کاروباری پاٹنر سے منہ ماری ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے سارا ماحول گھٹن کا شکار ہوسکتا ہے۔ آج خود کو پرسکون رکھتے ہوئے کسی باہمی سمجھوتے پر پہنچنے کی کوشش کریں تاکہ باقی معاملات کو پوری توجہ سے انجام دے سکیں۔
جوزا (May21-June21)
آج آپ کی کاروباری مصروفیت کی وجہ سے آپ کو اپنے گھر اور گھر والوں پر توجہ دینے کا موقع نہ مل سکے گا جس کی وجہ سے آپ کے شریک حیات کی جانب سے آپ کی ڈانٹ ڈپٹ کی جا سکتی ہے۔ آج ذاتی توجہ اور مصالحانہ کوشش کرکے حالات میں پیدا ہونے والا تناؤ ختم کرکے کامیاب ہوسکیں گے۔
سرطان (June22-July22)
آج آپ کی اپنی ذاتی آزادی کے بارے میں کی گئی باتیں اور عملی اقدامات کی وجہ سے آپ کی شریک حیات کو الجھن اور غلط فہمی ہوسکتی ہے۔ اسکے علاوہ آپ کے طریقہ کار پر بھی بہت سے افراد کو شکایت ہوسکتی ہے۔ کسی سکینڈل سے بچنے کے لئے خیالات کا واضح انداز میں اظہار کرنے کی کوشش کریں۔
اسد (July23-Aug22)
آج اپنے کاروباری منصوبوں کو عملی شکل دینے کی کوشش کامیاب بنا سکیں گے۔ اس کے علاوہ آج مناسب اور بہتر وقت ہے کہ اپنے مالی حالات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کریں اور سامنے آنے والے تمام مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج اگر آپ نے اپنی تنقیدی صلاحیت کا برمحل اور مثبت استعمال کیا تو آپ کے مالی معاملات بہترین انداز میں حل ہوسکیں گے جبکہ کئی ایک کامیابیاں بھی حاصل ہوسکتی ہیں۔ اپنے دوستوں اور ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کے علاوہ اپنی شریک حیات سے بات چیت میں محتاط رہیئے گا کیونکہ جھگڑا ہوسکتا ہے۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج آپ اپنے جوشیلے پن کی وجہ سے اپنے ارد گرد موجود افراد میں سے کسی ایک کا دل توڑنے کا جرم کرسکتے ہیں اس میں آپ کو کچھ زیادہ محنت بھی کرنا پڑے گی۔ اس کے علاوہ اپنی صحت پر لازمی توجہ دیں کیونکہ آپ کو صحت سے متعلقہ کچھ مسائل پیش آسکتے ہیں۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج اپنے جوشیلے پن کی وجہ سے اپنے اردگرد موجود افراد میں سے کئی ایک کا دل توڑنے کا جرم کرسکتے ہیں اور اس میں آپ کو کچھ زیادہ محنت کرنا پڑے گی۔آج اگر آپ اپنے جذبات پر قابو رکھیں تو اپنے لئے نیک نامی کماسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج اپنی صحت میں پیدا ہونے والی معمولی خرابی کی وجہ سے آپ کسی کاروباری دورے کو منسوخ کرسکتے ہیں، لیکن ایسے میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ آپ اپنی غذا میں معمولی تبدیلی لا کر اس معاملے کو حل کرسکتے ہیں اور آپ کی صحت بھی شام تک ٹھیک ہوسکے گی۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج کسی کاروباری دورے کی وجہ سے مالی آسودگی کا مزہ چکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ کسی سینیئر فرد یا اپنے قریبی رشتہ دار سے ملاقات ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو کسی نئے کاروبار میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے۔ ایسے حالات میں اپنے وجدان پر بھروسہ کرنے کی کوشش کریں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ کو اپنے ساتھ کام کرنے والے کسی فرد یا اپنے شراکت دار کے ساتھ ہونے والی گرما گرمی کی وجہ سے سخٹ غصہ آرہا ہوگا جس سے آپ کے ذہنی تناؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے اور آپ میں پیدا ہون والی بے چینی بھی آپ کو موجودہ معاملات سے بیزار کرسکتی ہے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج کاروباری معاملات کو نمٹانے کے لئے بہتر دن نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کے کاروطری معاہدوں کو حتمی شکل دیں۔ آج ممکنہ طور پر آپ کے آئیڈیاز کو پسند نہیں کیا جائے گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ رنجیدہ ہوجائیں یا پھر انہیں مستقبل میں آزمانے سے توبہ کرلیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔