حمل(Mar21-April19)
آج اپنے طے شدہ امور کو ملتوی کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہوں جس کی وجہ سے آپ کو اپنے مزاج کے برعکس کوئی عملی قدم اٹھانا پڑے۔ ویسے بھی آپ اپنی محبت اور اس سے متعلقہ معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت کا احساس شدت سے ہوسکتا ہے۔
ثور(April20-May20)
آج اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے کسی قسم کی نئی سرگرمی کا آغاز نہ کریں کیونکہ آپ میں جلد بازی اور تیزی بھرے جذباتی رویے کی موجودگی آپ کو آتش فشاں کی مانند گرم مزاج بناے گی جس سے آپ کے موجودہ بنتے ہوئے کام بھی بگڑ سکتے ہیں۔
جوزا (May21-June21)
آج اپنے کاروبار میں مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کی وجہ سے آپ کو غصہ آسکتا ہے اس کے علاوہ اسی جذباتی کیفیت کی وجہ سے دوست کے ساتھ گرمی سردی بھی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ نے کسی دعوت نامے کو قبول کرنے سے انکار کیا تو آپ کے لئے اپنی محبت بھری زندگی کو متوازن رکھنا بہت مشکل ہوجائے گا۔
سرطان (June22-July22)
آج آپ کو اپنے طے کردہ منصوبوں خاص کر کاروباری دورے کو بھی ملتوی کردینا ہی بہتر رہے گا جس کی وجہ سے آپ کے کئی جاری معاملات کے بارے میں بڑے دلچسپ حقائق کھل کر آپ کے سامنے آسکیں گے۔ اپنے گھر اور گھر سے متعقہ معاملات اور کئی ذاتی مسائل کے بارے میں بہترین منصوبے بناسکیں گے۔
اسد (July23-Aug22)
آج اپنے پیاروں کی باتوں اور فرمائشوں کو فراخدلانہ احساسات کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کریں ورنہ غلط فہمی پیدا ہونے سے آپ کے باہمی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہی اثرات کی وجہ سے آپ کئی ایک مشترکہ منصوبوں پر کام روک سکتے ہیں جس سے دوریاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج دوسروں پر اعتماد کرنے سے نہ تو جلد بازی سے کام لیں اور نہ ہی باہمی فاصلوں کو قربت میں بدلیں کہ بعد میں کفِ افسوس ملنا پڑیں۔ اپنے کاروباری پارٹنر یا کسی دوست کی وجہ سے آپ کا دل ٹوٹ سکتا ہے لیکن آپ اس رنجیدہ صورتحال پر قابو پاکر بہت جلد اسے بہتر بناسکیں گے۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج خود کو سیکھنے سکھانے کے عمل سے منسلک رکھیں کیونکہ اپنے حلقہ احباب میں شامل خاتون سے ہونے والی بات چیت کی وجہ سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کی بات کو سنجیدگی سے نہیں سنا جائے گا جس سے آپ کو غصہ بھی آسکتا ہے۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج کسی کاروباری سرگرمی کی وجہ سے آپ کو اپنے طے شدہ یا حسبِ توقع نتائج کا حصول ممکن نہ ہوسکے گا۔ ایسے میں آپ کی حالت منفی رخ اختیار کرسکتی ہے لیکن ایسے موقع پر یہ مت بھولیں کہ آج کا دن کاروباری سرگرمیوں کے لئے معاون یا مددگار نہیں ہوگا۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج اپنے آپ کو مصروف رکھنے اور عملی اقدامات کرنے کے لئے آپ کے سامنے بہت سے منصوبے موجود ہوں گے جنہیں بنیاد بنا کر آپ باآسانی سرگرم عمل ہوسکیں گے۔ لیکن ایسے میں خود پر قابو رکھیں اور اپنے معاملات کو متحمل مزاجی اور اطمینان سے انجام دینے کی کوشش کریں گے تو نتائج آپ کے حسب منشاء ہوسکیں گے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج صبح میں آپ کا ذہن الجھا الجھا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے کئی ایک اہم معاملات نظروں سے اوجھل ہونے کی بناء پر آپ کو پریشانی لاحق ہوسکتی ہے۔ آپ کو چاہیئے کہ اپنے معاملات کی ترجیحی فہرست تیار کرکے اس پر عمل کرنا چاہیئے تاکہ کامیابی آپ کا مقدر بن سکے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے آپ کو کسی بھی بات یا معاملے میں بالکل آخری حالت یا مقام تک لے جانے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کے پیشگی نتائج اخذ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آج غیر متوقع حالات و واقعات کی وجہ سے آپ کا شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوسکتا ہے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اپنے ارادوں میں استقامت پیدا کرکے ہی اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے کی کوشش کریں آپ کے بہت سے آئیڈیاز کو دوسروں کی جانب سے پذیرائی نہ مل سکے گی جس سے آپ رنجیدہ خاطر ہونے کی بجائے خود پر اعتماد کرکے اس صورتحال کو فراموش کرنے کی کوشش کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔