شائع 26 جنوری 2018 11:10am

آئی لائنر لگاتے وقت کی جانےوالی 7 غلطیاں

آئی لائنر میک اپ کا ایک بہت اہم حصہ ہوتا ہے، جو ضروری ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی دھیان کے ساتھ کیا جانے والا کام بھی ہے۔  بہت سی خواتین آئی لائنر لگاتے ہوئے اس بات کو مدنظر نہیں رکھتیں کہ کس اسٹائل میں لگایاگیا آئی لائنر ان پر اچھا لگے اور کون سا نہیں۔

آج ہم ایسی ہی کچھ غلطیوں  کو بتائیں گے، جو آئی لائنر لگاتے وقت جانے انجانے ہر لڑکی کر رہی ہوتی ہے۔ یقیناً یہ جان کر آپ اپنی ان غلطیوں کو نہیں دہرائیں گی۔

٭ لگاتے ہوئے جلد  کوکھینچنا

بہت سی لڑکیوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ آنکھوں کی اوپری جلد کو کھینچ کر آئی لائنر لگاتی ہیں۔ لیکن ایسا بلکل نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ ایسا کرنے سے جلد پر جھریاں پڑ جاتی ہیں، اور جلد ڈھیلی پڑ جانے کی وجہ سے اس پر واضح لکیریں بھی بن جاتی ہیں۔

٭ آنکھوں کے نیچے گہرا لائنر لگانا

اگرآپ آنکھوں کے اوپر واضح لائنر لگا رہے ہیں تو آپ کو آنکھ کے نیچے گہرا لائنر لگانے سے گریز کرنا چاہیئے۔ کیونکہ آنکھوں کی نچلی سطح پر اگر آپ گہرا لائنر لگائیں تو اس سے آنکھیں چھوٹی لگتی ہیں۔

٭ کون سا لائنر استعمال کرنا ٹھیک ہے؟

بہت سی خواتین اس بات سے ناواقف ہوتی ہیں کہ پینسل لائنر، جیل یا پھر لیکوئیڈ لائنر میں سے کون سا استعمال کرنا صحیح رہے گا۔ اگر آپ واضح شکل میں آ ئی لائنر لگانا چاہتی ہیں ،  تو پینسل لائنرکا استعمال سب سے آسان اور بہترین ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر آپ جلدی میں ہوں تو ایسے میں پینسل لائنر کے پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہوتاہے۔

٭ آئی شیڈ نہ لگانا

آئی لائنر نہ پھیلنے کے لئے آئی شیڈ کا استعمال ایک بہترین طریقہ ہے۔ آئی شیڈ کا استعمال لائنر کو فریش اور زیادہ دیر تک بغیر پھیلے لگے رہنے میں مدد کرتا ہے۔

٭ آنکھ کی اندرونی لائن پر لائنر لگانا

آنکھ کے نیچے کی اندرونی لائن پر پر لائنر لگانے سے آنکھوں میں انفیکشن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اندرونی لائن پر لگایا ہوا لائیر بہت جلد پھیل جاتا ہے، اورآنکھوں کے کناروں پر پیلا ہوا لائنر بہت بُرا لگتا ہے۔

٭ پہلےمسکارا لگانا

مسکارا لگانا میک اپ کا سب آخری مرحلہ ہوتا ہے۔ اس لئے اگر آپ لائنر سے پہلے مسکارا لگا لیں تو کبھی بھی ٹھیک سے لائنر نہیں لگا سکتے۔  اس کے علاوہ مسکارا لگانے سے پلکیں بھاری ہوجاتے ہیں جس سے لائنر لگانا مشکل ہوتا ہے۔

٭ سوکھے ہوئے لائنرکا استعمال

سوکھے ہوئے لائنرز کا استعمال کرنے سے جلد پر لکیریں پڑ جاتی ہیں۔ سوکھے لائنر کو لگانا مشکل ہوتا ہے، یہ جلد کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے، اور اس سےپرفیکٹ شیپ میں لائنر بھی نہیں لگتا۔

بشکریہ : trendcrown

Read Comments