شائع 29 جنوری 2018 05:36am

مہوش حیات نبھائیں گی بےنظیر بھٹو کا کردار

مہوش حیات کا نام پاکستانی فیشن اور ڈرامہ انڈسٹری کے لیے کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔ وہ باصلاحیت ہیں، خوبصورت ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنی صلاحیتوں  کی وجہ سےلوگوں میں بہت مقبول ہیں۔

آج کل سوشل میڈیا پران کے حوالے سےایک خبربہت زیادہ وائرل ہورہی ہے ، جس  کے مطابق  مہوش حیات پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

مہوش حیات نے اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ ' بے نظیر بھٹو میری ایک سچی ہیرو ہیں، ایک حقیقی طاقتور خاتون اور دنیا بھر کے لاکھوں  لوگوں کے لئے پُراثرشخصیت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ان کی زندگی کےمتاثر کن  سفر کو اسکرین پردنیاکے سامنے پیش کرنا میرے لئے بہت  استحقاق اوراعزاز کی بات ہوگی۔'

بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی اس فلم کی تاہم کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ مہوش حیات بے نظیر بھٹو کے کردار کے لیے بالکل موزوں اداکارہ ہیں اور بینظیر کی تصویر ان سے زیادہ  بہتر انداز میں کوئی اور پیش نہیں کرسکتا۔

@somethinghauteofficial made me smile this morning. Benazir is a true hero of mine, a real powerful woman and a inspiration for many millions around the world. Would be a privilege and honour to play her on screen and bring her wonderful journey, her inspirational story to the world ! 🌟 #MehwishHayat #BenazirBhutto #biopic #womanofstrength #Superwoman #myhero 💪

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on

Read Comments