ہوائی جہاز میں کافی کیوں نہیں پینی چاہیئے؟
آپ کو بھی یقیناًفضائی سفر کا اتفاق توہوا ہی ہوگااور آپ نے جہاز میں چائے یا کافی بھی ضرور پی ہو گی، لیکن یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ یہ غلطی دوبارہ نہیں کریں گے۔ امریکی ائیرلائن میں خدمات سرانجام دینے والی ائرہوسٹس نے انکشاف کیا ہے کہ مسافروں کے لئے چائے یا کافی تیار کرنے کے لئے جو پانی استعمال ہوتا ہے، وہ وہی پانی ہوتا ہے جو باتھ روم سسٹم میں بھی جاتا ہے اور اس میں کئی طرح کے جراثیم موجود ہوتے ہیں۔ اس نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جہاز میں کافی اور چائے جیسے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ ان کے بجائے بوتل یا ڈبہ بند مشروبات کا استعمال کرنا چاہیئے۔ اس کے علاوہ 2012 میں ایجنسی برائے حفاظت ماحولیات نے تجارتی ائیر لانز میں میں موجود پانی کے کا معائنہ کیا اور اس میں یہ انکشاف کیا کہ ان ہوائی جہازوں میں استعمال ہونے والے پانی میں ای کولی بیکٹیریا پایا جاتا ہے۔ ائیر لائن کے ایک ملازم نے یہ انکشاف کیا کہ ہوائی جہازوں میں جو کافی یا چائے مسافروں کو دی جاتی ہے وہ بے حد غلیظ ہوتی ہے ،کیونکہ کافی بنانے والے برتنوں کوبار بار بغیر دھوئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ عملے کو برتنوں کی صفائی کے لیے مناسب اشیاء فراہم نہیں کی جاتی اس لئے وہ بس برتنوں کو کھنگال کر استعمال کرنے پر مجبور ہوتے ہیں. بشکریہ : Mirror