آج کا دن کیسا رہے گا؟ 31 جنوری 2018

شائع 31 جنوری 2018 05:37am

حمل(Mar21-April19)
آج اگر آپ امن و سکون چاہ رہے ہیں تو اپنے کاروباری معاملات اور جذبات کو الگ الگ رکھیں ورنہ آپ کے گھر میں رنجش، تلخی یا جنگ شروع ہوسکتی ہے۔ دوسروں کے جذبات کی پرواہ کئے بغیر اپنے احساسات کا اظہار نہ کریں ورنہ کسی کو اجازت دیں کہ وہ آپ کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کرے۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کے نظریات اور منصوبہ بندی سے دوسروں کا عدم اتفاق کسی اہم فرد کے قریب ہونے کا راستہ ہموار کرسکتا ہے اور اگر آپ کو یہ احساس ہو کہ دوسرے آپ کی بات نہیں سن رہے یا آپ کی باتوں پر توجہ نہیں دے رہے ہیں تو آپ خود کو غیر مطمئن اور بے سکون ظاہر نہ کریں۔

جوزا (May21-June21)

آج کسی بھی غلط فہمی کو پیدا ہونے سے پہلے ختم کردیں ورنہ آپ کی بیگانگی اور تنہائی کے علاوہ اپنے موجودہ حالات سے لاتعلقی کے جذبات پیدا ہوکر فرار کے منصوبوں پر سوچ بچار شروع کرواسکتے ہیں جبکہ حقیقت میں آپ مختلف ذمہ داریوں اور فرائض کی بجاآوری سے گھبرا رہے ہیں۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ ایسا محسوس کررہے ہیں کہ آپ مشکل میں ہیں جبکہ یہ سب آپ کا اندرونی خوف ہے اور اگر آپ کی یہی سوچ کار فرما رہی تو آپ کو اپنے کسی بھی قریبی فرد کی ناراضگی مول لینا پڑے گی جس کی وجہ سے رنجشیں پیدا ہوکر آپ کو مشتعل کرسکتی ہیں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اپنے بارے میں کہی گئی کسی بھی بات کو حرفِ آخر نہ سمجھیں ورنہ مشکل  کے پیدا ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔ اپنے حالات کی خرابی کے باعث سرعام ارباب اختیار کے بارے میں اپنے منفی خیالات کا اظہار نہ کریں ورنہ کوئی بھی پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اگر آپ کوئی بھی کام بغیر منصوبے کے کریں گے تو سوائے ذہنی دباؤ کے اور کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے اپنے معاملات کو تحمل اور برد باری کے ساتھ ساتھ قلب سے بھی انجام دینے کی کوشش نہ کی تو آپ کے لئے مشکلات پیدا ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج اپنے اندر پیدا ہونے والی ہچکچاہٹ اور تذبذب کو ختم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ دوسروں کی طرف سے جن عملی کوششوں کا آغاز ہوا ہے اس کی تکمیل یا تو آپ کے سنجیدہ یا تو پھر پرجوش رویے کی وجہ سے ممکن ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے باحوصلہ، پر اعتماد رویے اور پر امید رہنے کی صورت میں ہی ممکن ہوسکے گی۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کے اختلافات انتہائی اہم فرد سے اس وقت ہوسکتے ہیں جب مالی لین دین یا پیسوں کی بات ہوگی۔ اس کے علاوہ بھی جن افراد کے ساتھ لین دین ہے ان سے بھی اختلافات اسی وقت ہوں گے جب آپ حساب کتاب شروع کرنا چاہیں گے۔ آج دوسروں کے ذہن پڑھنے کے بجائے ان کے رویے دیکھیں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج دوسروں کے متضاد ریوں سے واسطہ رہے گا جبکہ آپ کسی بھی حالت یا موقع کی وجہ سے کسی قسم کے اختلاف رائے یا بحث و مباحثہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج خود کو ہر طرح کے منفی جذبات سے دور رکھنے کی پوری کوشش کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج دوسروں سے وابستہ توقعات پوری کرنے میں آپ کی کوششیں سراسر ناکام رہیں گی۔ محبتوں کے سفر کا آغاز بھی آپ کے مثبت رویے کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکے گا۔ آپ کو چاہیئے کہ اپنی گفتگو میں محتاط رہیں اور کسی بھی طرح کی غلط فہمی پیدا کرنے سے گریز کریں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی کوشش کریں گے تو کود پر بھی دباؤ بڑھانا پڑے گا جس کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوکر آپ کے لئے توجہ ہٹانے کا سبب بن جائے گی اور بہت سے معاملات ایک دوسرے سے گڈمڈ ہونے سے آپ کو الجھن ہوسکتی ہے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے پارٹنر یا شریک حیات کے ساتھ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا رنجش سے بچیں، اپنی بات کو فوری طور پر واضح کرلیں۔ آج کسی خاص فرد کے ساتھ محبت کا آغاز ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے کیریئر کے معاملات میں خود کو دباؤ کا شکار ہرگز نہ کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments