حمل(Mar21-April19)
آج اگر آپ دوسروں کی مدد کرنا چاہ رہے ہیں تو ان پر اپنے نظریات مت تھوپیں جبکہ اپنے کیریئر کے معاملات اور مالی صورتحال کے بارے میں صرف اپنے خاص افراد سے ہی تبادلہ خیال کرنے کی کوشش کریں۔ آج آپ کے حالات بہتر تو ہوسکیں گے مگر اس کے لئے آپ کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی۔
ثور(April20-May20)
اگر آپ امن اور سکون چاہ رہے ہیں تو اپنے کاروباری معاملات اور جذبات کے اظہار کو پیار کے سلسلے سے الگ الگ رکھیں ورنہ آپ کے گھر میں رنجش، تلخی یا جنگ شروع ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج دوسروں کے جذبات کی پرواہ کئے بغیر اپنے احساسات کا اظہار مت کریں۔
جوزا (May21-June21)
آج آپ کے خیالات اور منصوبوں سے دوسروں کا عدم اتفاق کسی اہم فرد کے قریب ہونے کا راستہ ہموار کرسکتا ہے اور اگر آپ کو یہ احساس ہوکہ دوسرے آپ کی بات نہیں سن رہے یا آپ کی باتوں پر توجہ نہیں دے رہے تو آپ خود کو غیر مطمئن اور بے سکون ہرگز ظاہر نہ کریں۔
سرطان (June22-July22)
آج کسی بھی قسم کی غلط فہمی کو پیدا ہونے سے پہلے ہی ختم کردیں۔ آج آپ میں بیگانگی اور تنہائی کے جذبات پیدا ہوکر موجودہ حالات سے فرار کے منصوبے پر سوچ بچار شروع کرواسکتے ہیں جبکہ اصل میں آپ مختلف ذمہ داریوں اور فرائض کی بجا آوری سے گھبرا رہے ہیں۔
اسد (July23-Aug22)
اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ اپنے اختلافات کو حد سے نہ بڑھنے دیں تو اپنے باس، گھریلو افراد یا دوستوں اور اہم افراد سے گفتگو کرتے وقت حد درجہ احتیاط کریں۔ اس کے علاوہ آج اگر آپ پیار بھرا وقت گزارنا چاہیں گے تو سماجی ذمہ داریاں مشکلات پیدا کرسکتی ہیں۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج کسی کی کہی ہوئی کسی بھی بات کو حرف آخر نہ سمجھیں ورنہ مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے حالات کی خرابی کے لئے سرعام ارباب اختیار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار نہ کریں ورنہ کسی بھی قسم کی پیچیدگی یا مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج اگر آپ کوئی بھی کام بغیر کسی منصوبہ بندی کے کریں گے تو سوائے ذہنی دباؤ کے اور کچھ حاصل نہ ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے اپنے معاملات کو تحمل اور بردباری کے ساتھ ساتھ اطمینان قلب سے انجام دینے کی کوشش نہ کی تو آپ کے لئے مشکل پیدا ہوجائے گی۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج آپ کے اختلافات انتہائی اہم فرد سے اس وقت ہوسکتے ہیں جب مالی لین دین یا پیسوں کی بات ہوگی۔ اس کے علاوہ بھی جن افراد کے ساتھ لین دین ہے ان سے بھی اختلافات اسی وقت ہوں گے جب آپ حساب کتاب شروع کرنا چاہیں گے۔ آج دوسروں کے ذہن پڑھنے کی بجائے ان کے رویے دیکھیں۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج بہت سے افراد نیت اور ارادہ کرکے آپ کو خفت سے دوچار کرنا چاہ رہے ہیں۔ اس وجہ سے بھی آپ کے لئے اپنی ذات کو وقت دینے اور منصوبوں عملی جامہ پہنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اپنے اندر پیدا ہونے والی ہچکچاہٹ اور تذبذب کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج دوسروں سے وابستہ توقعات پوری کرنے میں آپ کی کوششیں قطعاً ناکام ثابت نہ ہوں گی۔ ساتھ ہی محبتوں کے سفر کا آغاز بھی آپ کے مثبت رویے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے اس لئے ہر قسم کی منفی سوچوں سے جان چھڑائیں ورنہ آپ کی ذمہ داریوں کی انجام دہی مشکل ہوسکتی ہے۔
دلو (Jan20-Feb18)
اگر کسی طرح کے تضاد سے واسطہ پڑے تو خود کو کسی معاملے میں ملوث نہ ہونے دیں اور ہر حال میں اپنے آپ کو ہر طرح کے منفی جذبات سے دور رکھیں۔ سبھی آپ کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں جبکہ آپ کو اچھی طرح سے اندازہ ہوجائے گا کہ کون دوست ہے اور کون دشمن۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج آپ کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہ رہے ہیں لہٰذا اپنی بات چیت میں محتاط رویہ اختیار کریں کیونکہ الفاظ کا چناؤ بہتر کرکے آپ اپنا تاثر خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ اپنے موڈ اور حساسیت ہر قابو رکھیں اور اپنے پارٹنر یا شریک حیات کے ساتھ کسی بھی طرح کی رنجش میں ملوث ہونے سے بچیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔