شائع 02 فروری 2018 07:27am

خوشگوار زندگی گزارنے کے لئے یہ 10 عادتیں چھوڑدیں

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری عادتیں ہماری زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ کچھ عادتیں ہمارے لیے خوشی کا باعث بنتی ہیں، جبکہ کچھ عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو ہماری زندگی کو ناخوشگوار بنا دیتی ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی 10 عادتیں بتائیں گے جنہیں ترک کرنا خوشگوار زندگی لے لئے ضروری ہوتا ہے۔

٭ زیادہ سوچنا آپ کے مزاج پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ اس لئے فضول مت سوچیں اور زندگی کو خوشگوار بنائیں۔

٭ سب کو خوش رکھنے کی کوشش کرنے میں آپ خود پر توجہ نہیں دے پاتے۔ یہ آپ کی زندگی ہے آپ کو خود کے بارے میں سوچنا چاہیئے، نہ کہ دوسروں کے بارے میں۔

٭ ماضی کی غلطیوں کو یاد کرکے خود کو پریشان کرنا یقیناً ایک بہت ناخشگوار عمل ہوتا ہے۔ اس لئے انہیں یاد کرنا چھوڑ دیں کیونکہ ماضی کو کبھی بدلہ نہیں جاسکتا۔

٭ لوگوں کے پیچھے بھاگنا اور اپنے ہونے کا بار بار احساس دلانا بھی احمقانہ عادت ہے۔ کیونکہ جو لوگ آپ کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں وہ ہر حال میں ساتھ نبھاتے ہیں۔

٭ مستقبل کی فکر کرنا چھوڑ دیں کیونکہ ہوتا وہی کے جو قسمت میں لکھا ہوتا ہے۔ اس لئے بس اپنے حال کی خوشیوں کو مستقبل کی سوچ میں نہ گنوائیں۔

٭ مطلبی دوست ہماری زندگی میں صرف اس وقت شامل ہوتے ہیں جب انہیں ہماری ضرورت ہوتی ہے۔ یقیناً ان کا شمار ہماری زندگی کی ناخوشگوار چیزوں میں ہوتا ہے۔

٭ دنیا میں ہر شخص ایک الگ پہچان کے ساتھ آتا ہے۔ ہر شخص کا اپنا ایک الگ مقام ہوتا ہے۔خود کا موازنہ دوسروں سے نہیں کرنا چاہیئے آپ اُن جیسے نہیں ہوسکتے کیونکہ آپ اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔

٭ کسی بھی کام کو کرنے سے پہلے یہ سوچ لینا کہ ہم یہ نہیں کرسکتے، خود اعتمادی نہ ہونے کی علامت ہے۔ یہ عادت مستقبل میں آپ کے لئے پچھتاوے کا سبب بنتی ہے اور آپ سوچتے ہیں کاش میں نے کوشش کی ہوتی۔

٭ زندگی کو وقت کے حساب سے نہیں بلکہ ایسے گزاریں جیسے آپ چاہتے ہیں۔ کیونکہ آپ وقت کو قابو نہیں کرسکتے۔

٭ منفی سوچ ہماری زندگی پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ خوشگوار زندگی کے لئے ہمیشہ سوچ کو مثبت رکھیں۔

بشکریہ : Futusion

Read Comments