حمل(Mar21-April19)
آج آپ کو محتاط رہتے ہوئے اپنے امور انجام دینے چاہئیں اور اگر کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کا ارادہ ہے تو اسے فی الحال ملتوی کردیں کیونکہ اس طرح سے آپ کے پیسے کا ضیاع ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسی کسی بھی کوشش کو آپ کے شراکت داروں کی جانب سے شک کی نگاہ سے دیکھا جاسکتا ہے۔
ثور(April20-May20)
آج آپ کو اپنی کاروباری سرگرمی میں انتہائی محتاط رہ کر اپنے امور اجام دینے ہوں گے کیونکہ آپ کی سادگی سے فائدہ اٹھا کر آپ کو کسی بھی قسم کی قانونی مشکل میں دھکیلا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے سارے کئے کرائے کر پانی پر سکتا ہے۔
جوزا (May21-June21)
آج آپ کو اپنی انتہائی سوجھ بوجھ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو اپنے دوستوں کے ساتھ کسی بھی ممکنہ بحث و تکرار سے بچانا ہوگا تاکہ آپ کے موجودہ تعلقات متاثر نہ ہوسکیں۔ آج آپ کو اپنے دوست احباب سے ملاقات کے لئے ضرور وقت نکالنا ہوگا تاکہ خود کو پرسکون بنا سکیں۔
سرطان (June22-July22)
آج آپ کو اپنے اعتماد کو قائم رکھتے ہوئے اپنی مالی مشکلات پر غصہ کرنے کی بجائے ان کا بہتر اور مناسب حل تلاش کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر اپنے تمام معاملات پر اسی پالیسی کا نفاذ کرلیں تو سمجھ لیں کہ آپ نے آدھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
اسد (July23-Aug22)
آج مجموعی طور پر انتہائی محتاط رہنے کا دن ہے جس کی وجہ سے باقی معاملات کے بجائے ڈرائیونگ کرتے ہوئے بہت زیادہ محتاط روی کا ثبوت دینا ہوگا ورنہ کسی بھی قسم کا جرمانہ بھگتنا ہوگا۔ آج قانونی قباحتوں کے علاوہ کئی ایک قانونی فیصلے بھی آپ کے خلاف جاسکتے ہیں۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج ممکنہ طور پر صبح سویرے ہی کوئی خوشگوار خبر سننے سے آپ کا موڈ بہتر بہتر، مثبت اور انتہائی خوشگوار ہوسکے گا۔ ایسے میں آپ کا ذہنی دباؤ ختم ہوجائے گا اور آپ پر سکون نظر آسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کا کوئی رشتہ دار آپ سے ملاقات کے لئے بھی آسکتا ہے۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج دوسروں کی نسبت آپ کے پاس کرنے کو بہت کچھ ہوگا لیکن آپ کی مصروفیات کی وجہ سے کوئی بھی کام مکمل نہ ہوسکے گا جس سے اپنے آپ پر بھی غصہ آسکتا ہے لیکن آپ عملی طور پر زیادہ مؤثر نہ ہوں گے۔ آج آپ کو میانہ روی اختیار کرنے کے علاوہ تضادات سے بھی بچانا ہوگا۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج بہت سے معاملات میں آپ کو مکمل سکون اور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے متعلقہ امور کو نمٹانا ہوگا کیونکہ کئی ایک غیر متوقع معاملات سامنے آنے سے آپ کو اپنا طے کردہ شیڈول مکمل طور ہر تبدیل کرنا پڑے گا جس سے ذہنی دباؤ اور الجھن کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج اپنے آپ کو کسی بھی معاملے میں شدت پسندی کے اظہار سے دور رکھیں اور اپنا موڈ بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ آج صبح سویرے کسی اہم کاروباری دورے پر جانے کی تیاری بھی کرسکتے ہیں۔ باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے دوسروں کے معاملات پر تنقیدی رائے کا اظہار نہ کریں۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج اپنے آپ کو محتاط رویے کا عادی بنانے کی کوشش کریں تاکہ کسی قسم کی ذہنی الجھن کا مناسب حل تلاش کیا جاسکے اور اسے بنیاد بناکر حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ ہی نہ کیا جائے بلکہ باہمی طور پر پیدا ہونے والی غلطیوں کو بھی دور کیا جاسکے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج چونکہ کاروباری طور پر بہتر نہیں ہے اس لئے آپ میں غصہ اور جذباتیت پیدا ہونے سے بہت سے معاملات میں بگاڑ پیدا ہوسکتا ہے جبکہ مالی حالات میں ابتری بھی اہم عنصر ثابت ہوسکتی ہے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور کسی بھی دوست سے ادھار مانگنے کی کوشش کرکے معاملات کو بہتر بنائیں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج آپ کو اپنے اندر پیدا ہونے والے موجودہ حالات سے بیگانگی کے جذبات کو قابو میں رکھنا ہوگا جبکہ اپنے معمولات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے بارے میں تیار رہنا ہوگا ورنہ بہت جلد آپ کو اپنی زندگی میں نمایاں تبدیلی لانا پڑے گی۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔