کراچی میں رات گئے ہلکی بارش، شہریوں میں خوشی کی لہر

شائع 11 فروری 2018 04:24am

کراچی: ملک میں موسم نے نئی انگڑائی لی ہے۔کراچی میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی، جس  کے باعث سردی میں اضافہ  ہو گیا ہے۔

بلوچستان کے کئی علاقوں میں کل سے بارش جاری ہےاور پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی ہے ۔ پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں دھند کا راج ہے۔

پنجاب آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش اور برف باری کا امکان بھی ہے۔

Read Comments