شائع 18 فروری 2018 05:19pm

بابل سپریو کا پاکستانی گلوکاروں پر پابندی کا مطالبہ

بولی وڈ میں پاکستانی اداکاروں کے بعد گلوکاروں پرپابندی کا مطالبہ بھی سامنے آگیا۔

بھارتی گلوکاربابل سپریو نے راحت فتح سمیت پاکستانی گلوکاروں پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

راحت فتح کی آواز صرف پاکستانی بلکہ بھارتیوں کو بھی راحت بخشتی ہے۔

صرف یہی نہیں بابل سپریو کہتے ہیں اگر 'ٹائیگرزندہ ہے' میں عاطف اسلم کا گایا گانا اریجت سنگھ سے گوایا جاتا تو اچھا ہوتا۔

بابل سپریو نے کہہ دیا کہ ان گلوکاروں پر اس لیے پابندی ہونی چاہیئے کیونکہ وہ پاکستانی ہیں۔

Read Comments