امیتابھ کی دھمکی، ٹویٹر کی ٹیم بھارت پہنچ گئی
ممبئی: بولی وڈ کے شہنشاہ کی ایک دھمکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو ہلا کر کر رکھ دیا۔
امتابھ بچن نے ٹویٹر چھوڑنے کی دھمکی کیا دی، ٹویٹر نے اپنی ٹیم ہی بھارت بھیج دی۔
خلیج ٹائمز میں شائع تفصیلات کے مطابق اسٹار ٹویٹر پر اپنے فالوررز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے پریشان امیتابھ بچن نے گزشتہ ماہ پیغام دیا تھا کہ وہ ٹویٹر کو چھوڑ رہے ہیں۔ امیتابھ بچن کے پیغام کے بعد مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹویٹر کی ٹیم بھارت پہنچ گئی، ٹیم نے امیتابھ بچن کو ٹویٹر کے استعمال کے بارے میں مفید معلومات دیں اور بتایا کہ ٹویٹر کس طرح کام کرتا ہے ۔
واضح رہے پہلی فروری کو امیتابھ بچن کے فالوررز کی تعداد 33 ملین سے کم ہو کر 32.9 ملین رہ گئی تھی ۔ تاہم اب ان کے فین فالوررز کی تعداد 33.1 ملین ہے ۔
T 2619 - The Twitter team came from across the seas to visit me at work and to explain to me how TWITTER works .. thank you !
The truth of the working is so 'apparent' !! pic.twitter.com/RTJdHkepZb— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) February 18, 2018