اپ ڈیٹ 20 فروری 2018 08:49am

کیا آپ جانتے ہیں فلم 'کل یوگ' کی یہ اداکارہ اب کیسی دِکھتی ہیں؟

فلم کلیوگ کی اداکارہ اسمائیلی سوری سب ہی کو یاد ہیں، انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی تھی۔ یہ اداکارہ طویل عرصے سے سلور اسکرین سے غائب ہیں۔

حال ہی میں اسمائیلی کی کچھ تصاویر دیکھنے میں آئیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ اب پہلے سے بہت مختلف نظر آتی ہیں۔ ان کی حالیہ تصاویر دیکھ کر آپ کے لئے  بھی یقین کرنا مشکل ہوگا کہ یہ وہی اداکارہ ہیں۔

ان کا وزن پہلے کے مقابلے بہت بڑھ گیا ہے، جس نے لوگوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔ اسمائیلی نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹر ویو میں کہا وہ پچھلے کچھ سالوں سے بہت سی پریشانیوں اور ذہنی دباؤ سے گزر رہی ہیں، اسی دوران ان کے والد اور دادی بھی اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔

یہ اداکارہ اب ایک پروفیشنل پول ڈانسر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ پول ڈانس کے ذریعے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

بشکریہ : bollywoodpapa

Read Comments