پچھلی دو دہائیوں میں دنیا سے رخصت ہونے والے 7 بولی وڈ وِلنز
بولی وڈ انڈسٹری پچھلی دو دھائیوں میں اپنے بہت سے بہترین اداکاری کرنے والے وِلنز کو کھو چکی ہے۔ ان ولنز نے کمال کی اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ کرلیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں آنے والے وقتوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ٭اجیت یہ اداکار 1998 میں قلبی بیماری کے باعث دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔ اجیت کے مشہور ڈائیلاگ 'مونا ڈارلنگ' کی پیروڈی کئی لوگوں نے کی، بہت سے مزاحیہ شوز میں بھی اسے استعمال کیا گیا۔ یہ بولی وڈ کے نہایت ہی خوش مزاج اور خوش لباس وِلن تھے۔ ٭ رامی ریڈی یہ اداکار 14 اپریل 2011 کو انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں 250 فلموں میں کام کیا۔ رامی ریڈی فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے صحافت کے پیشے سے وابستہ تھے۔ ٭ میک موہن بولی وڈ کے 'سامبھا' نے 70 کی دھائی میں بہت سی فلموں میں منفی کردار نبھایا۔ ان کی شہرت کی وجہ بننے والا کردار سامبھا کا تھا جو انہوں نے رمیش سِپے کی فلم 'شعلے' میں نبھایا تھا۔ ٭ گوگا کپور رویندر کپور جو کہ گوگا کپور کے نام سے جانے جاتے تھے، ایک ٹیلی وژن ڈرامے 'مہابھارت' میں 'کامسا' کا کردار ان کی شہرت کا سبب بنا۔ انہوں نے فلم 'اگنی پتھ' میں 'ڈنکرراؤ' کا کردار بھی نبھایا تھا۔ ٭ امریش پوری امریش پوری بولی وڈ کے بہترین وِلن مانے جاتے ہیں، انہیں موگیمبو بھی کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے فلم 'مسٹر انڈیا' میں یہ کردار نبھایا تھا۔ سال 2002 میں انہیں آخری بار رجنی کانت کی فلم 'بابا' میں منفی کردار میں دیکھا گیا۔ ٭ بوب کریسٹو حال ہی میں دنیا سے جانے والے یہ بولی وڈ اداکار وِلن کے کردار کے لئے بہت مشہور تھے۔ 72 سالہ اداکار کا تعلق آسٹریلیا سے تھا، وہ بولی وڈ کے انتہائی پسندیدہ وِلن میں شمار ہوتے تھے۔ ٭ نِرمل پانڈے نِرمل پانڈے شیکھر کپور کی 'بانڈت کوئین' میں 'وِکرم ملّاہ" کے کردار کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہیں جنس مخالف کردار ادا کرنے پر فرانس میں 'بیسٹ ایکٹر ویلینٹی' کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بشکریہ : sharegoodstuffs