آج کا دن کیسا رہے گا؟ 23 فروری 2018

شائع 23 فروری 2018 05:35am

حمل(Mar21-April19)

آج صبح سے ہی آپ کے ملے جلے خیالات اور ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے آپ کے قریبی یا پیار بھرے رشتے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی مالی حالت بہتر بنانے کے لئے کسی نئے کاروبار میں شراکت داری کے مواقع میسر آئیں تو جلد بازی کی بجائے فیصلوں کو کل تک مؤخر کردیں۔

ثور(April20-May20)

آج کی مصروفیات کو آگے بڑھانے اور مالی لین دین کی وجہ سے متوقع دباؤ سامنے آنے سے آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے اس لئے اپنے آپ کو حقیقی رویوں کا عادی بنانے کی کوشش کریں یا موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر ہی فیصلے کریں تاکہ کوئی رکاوٹیں سامنے نہ آسکیں۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ بہت زیادہ حساس اور منتشر الخیال ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے ذہنی الجھاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اپنی حساسیت پر قابو پانے کی کوشش کریں کیونکہ ایسی حالت میں آپ کو کسی بھی قسم کے اہم فیصلوں کو حتمی شکل دینا ممکن نہ ہوگا۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کا موڈ خراب ہونے کی وجہ سے اپنے تمام امور کو مکمل کرنے میں کامیابی نہ ہو سکے گی اور نہ ہی اپنے طے شدہ منصوبوں پر مکمل طور پر عمل پیرو ہوسکیں گے۔ اپنے اندر بہت سے پیدا ہونے والے سوال و جواب کا اظہار مناسب انداز میں نہ کرسکنے کی وجہ سے دوسروں کی تنقید کا نشانہ بن سکیں گے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج کسی قسم کی غلط فہمی پیدا ہونے سے آپ کے اپنے دوستوں کے ساتھ تعلقات تناؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اگر ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ نے کچھ اہم کاروباری یا پیشہ وارانہ فیصلے کرلئے تو یقینی طور پر بہت بڑا نقصان اٹھائیں گے کیونکہ ایسا کرنا سراسر گھاٹے کا سودا ثابت ہوگا۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کو جب اپنے خیالات کے اظہار کا موقع ملے گا تب آپ کی کارکردگی متاثر نظر نہ آئے گی کیونکہ بہت سے معاملات کا تعلق آپ کے واضح افکار سے ہی ہے اور ممکن ہوسکتا ہے کہ یہ سب واضح نہ ہونے سے ہی دوسروں کے اذہان میں آپ کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا ہوجائیں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج کسی معاملے میں اپنے شریک حیات یا کاروباری شریک سے بحث و مباحثہ کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ آپ کا زاویہ نظر غلط ہوسکتا ہے۔ اپنی کاروباری سرگرمی کو آگے بڑھانے میں تیزی یا جلد بازی سے کام نہ لیں اور نہ ہی کسی قسم کے اہم فیصلے کرنے کی کوشش کریں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کی عملی صلاحیتیں مناسب انداز میں کارگر نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے کئی ایک کام ادھورے رہ سکتے ہیں لیکن اپنے آپ کو پریشان کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی خود کو ضدی پن کا شکار بنانے کی کوشش کریں ہاں اپنے معمولات کی انجام دہی کی وجہ سے اپنے آپ کو پرسکون ضرور بناسکیں گے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کے سامنے بہت سے ایسے منصوبے آسکیں گے جن کے بارے میں آپ بہت جذباتی بھی ہوسکتے ہیں اور کسی ایسے منصوبے کو عملی شکل دینے کی کوشش کریں گے جس کی وجہ سے آپ کو متوقع طور پر بہت سے فوائد حاصل ہونے کا یقین ہوگا۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج بہت سے امور کی انجام دہی میں آپ کو محتاط رہنا ہوگا کیونکہ آج کا دن آپ کے کاروباری معاملات کے علاوہ اپنے دوستوں سے میل ملاقات کرنے کے لئے بھی بہتر ثابت نہیں ہوگا۔ آج کاروبری منصوبہ بنانے کی کوشش بھی نہ کریں کیونکہ آج آپ ذہنی الجھاؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے خوش مزاج گفتگو کرنے سے قاصر ہوں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کی طبیعت میں بیزاری اور بے چینی کی کیفیات یکجا ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے معمولات کی انجام دہی میں مشکل ہوجائے گی۔ اپنے بارے میں کسی قسم کے اندیشوں کو اپنے سر پر حاوی نہ کریں ورنہ سانس لینا بھی دوبھر ہوجائے گا۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج بہت سے غیر متوقع حالات سامنے آنے کی وجہ سے آپ کو اپنے طے شدہ امور کی منصوبہ بندی میں تبدیلی لانی ضروری ہوگی۔ آج اپنی کاروباری مصروفیات کی انجام دہی کے دوران آپ کی ملاقات کسی ایسے شخص سے ہوسکتی ہے جو مستقبل میں آپ کی ترقی کا سبب بن سکتا ہے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments