آج کا دن کیسا رہے گا؟ 26 فروری 2018

شائع 26 فروری 2018 05:38am

حمل(Mar21-April19)

آج آپ کو اپنے کام کے دوران بہت سی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ کو غصہ آسکتا ہے۔ ایسے میں اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی وجہ سے ہی آپ حالات کو بہتر بناسکتے ہیں لیکن اگر آپ نے غصے کا اظہار کرنے کی کوشش کی تو حالات میں پیدا ہونے والی خرابی کے آپ ہی ذمہ دار ہوں گے۔

ثور(April20-May20)

آج کچھ پرانے رشتوں کی جانب سے شروع ہونے والے سلسلے آپ کے لئے تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں جو کسی نئے تنازعے کو بھی کھڑا کرسکتے ہیں اس کے علاوہ حالات میں پیچیدگی کا سلسلہ بھی شروع ہوسکتا ہے جسے انتہائی سکون اور مہارت سے سنبھالنا ہوگا۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کی ذہنی صلاحیتیں عروج پر ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنی تخلیقی خوبیوں کو مزید آگے بڑھانے میں کامیابی مل سکے گی جس سے آپ کے ارد گرد موجود افراد آپ کے بارے میں بہت ہی مخلصانہ اور ستائش بھرے خیالات کا اظہار کرسکیں گے۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کو کسی جگہ سے رقم کا حصول ممکن ہوسکتا ہے جبکہ آپ کو کسی نئی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش بھی ہوسکتی ہے۔ آپ کے اپنے پیاروں کے ساتھ پیدا ہونے والی پیچیدگی حیرت انگیز انداز میں دوپہر سے قبل ہی ختم ہوسکے گی۔

 اسد (July23-Aug22)

آج آپ دوسروں کی حرکات و سکنات کو بہت ہی گہرائی سے نوٹ کریں گے اور ان کے بارے میں تنقیدی باتیں کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ مشکل معاملات کو حل کرنے کے لئے بھی کافی پرعزم ہوں گے لیکن آپ کے ساتھ کام کرنے والے معاملات سے بہت حد تک لاتعلق رہیں گے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج صبح سے ہی کئی ایک معاملات سامنے آنے سے آپ کو کافی محتاط ہونا ہوگا اور اسی دوران آپ کے لئے اس وقت مشکل پیش آسکتی ہے جب کسی اہم چیز کی خریداری کے لئے آپ نے کافی اخراجات کا تخمینہ تیار کر رکھا ہوگا۔ اس بارے میں بحث و مباحثہ کرتے ہوئے شریک حیات کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوسکتی ہے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ اپنے کسی پیچیدہ مسئلے کے بارے میں کئی ایک اہم فیصلے کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ آپ کسی نئی ملازمت کی پیشکش کو بھی قبول کرلیں گے چاہے اس کے لئے آپ کو معمول سے زیادہ کام ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ آج معمول کے امور کی انجام دہی کے دوران شریک حیات سےتوتکار ہوسکتی ہے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو فوری طور پر کسی غیر متوقع کاروباری دورے پر جانا ہوگا جس کی وجہ سے آپ کے گھر والوں کو شیڈول کی تبدیلی کے بارے میں کافی پریشانی ہوسکے گی اور ممکنہ طور پر ان کی ناراضگی کا اظہار بھی ہوسکے گا۔ آج اعتماد بڑھا کر بے چینی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج اپنے کام کے دوران اپنے اہداف پورے کرنے میں ناکامی کی وجہ سے آپ کی کلاس لگ سکتی ہے جس کی خجالت سے بچنے کے لئے اس کے بارے میں کئی بہانے تلاش کرنے کی کوشش کریں گے جس سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ شام میں دوستوں سے ملاقات آپ کا موڈ بحال کردے گی۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنے اخراجات کے بارے میں انتہائی محتاط رہنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر کسی بڑے بوڑھے رشتہ دار کو آپ کی مدد کی ضرورت پیش آجائے تو اس کی ہر ممکن مدد ضرور کریں۔ اپنے معاملات کو حل کرنے کے بارے میں اپنی شروع کردہ تحریک کے دوران دوسروں کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

اگر آپ یہ سوچ کر اپنے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے کہ میرے بارے میں کسی کو کیا پتہ؟ یا کسی کو علم ہی نہ ہوگا اور میں سب کچھ کر گزروں گا۔ ایسی سوچ ہے تو سمجھ لیں کہ آپ کی سوچ ناقص ہے اور یہ ایک طرح سے خود کو دھوکا دینے والی بات ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنی کاروباری کامیابیوں کے علاوہ اہم کاغذات پر دستخط کرنے یا سمجھوتوں کو حتمی شکل دینے میں بھی کامیاب ہوسکیں گے۔ اپنے کاروباری شراکت دار کے ساتھ مراسم بہتر رہیں گے لیکن اپنے تمام منصوبوں اور عملی اقدامات کے نتائج کے حصول کی توقع مت رکھیں ورنہ مایوسی بھی ہوسکتی ہے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments