پہننے سے قبل نئے کپڑے ضرور دھوئیں، ورنہ۔۔۔
سائنسی تحقیق کے مطابق نئے ملبوسات کو دھوئے بنا پہننا جلدی امراض کا باعث بن سکتا ہے ۔ کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈونلڈ بیلیسٹو نے اس حوالے سے مختلف شکایات موصول ہونے کے بعد تحقیق کا آغاز کیا۔ شکایات میں کہا گیا تھا کہ نئے ملبوسات کو بغیر دھوئے استعمال کرنے سے سوزش، خارش اور فنگس میں مبتلا ہونے جیسے جلدی امراض کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ یہ تحقیق 5 ہزار سے زائد لوگوں پر کی گئی، جس میں 42 فیصد افراد نئے ملبوسات کو بغیر دھو کر پہننے پر جلدی امراض میں مبتلا ہو گئے۔ پروفیسر ڈونلڈ بیلیسٹو کے مطابق ریڈی میڈ ملبوسات کئی مراحل سے گزرنے کے بعد مارکیٹ تک پہنچتے ہیں، اس دوران یہ ملبوسات درزی سے لے کر دکان کئی ہاتھوں سے گزرتے ہیں۔ جب کہ نقل و حمل کے درمیان بھی جراثیم کے اثر انداز ہونے کا احتمال رہتا ہے۔ دکان کے مالکان بھی جراثیم سے بچاؤ کا اہتمام بھی نہیں کرتے۔ اگر آپ بھی نئے کپڑے تو خریدیں پہننے سے قبل انہیں ایک بار ضرور دھو لیں۔ بشکریہ Elle.com