آج کی ریسیپی : مزیدار رول پراٹھہ
:اجزاء چکن بون لیس ایک پاﺅ دہی 2 کھانے کے چمچے نمک 2/1 چائے کا چمچہ لال مرچ ایک چائے کا چمچہ گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ گوشت گلانے کا پاﺅڈر 2/1 چائے کا چمچہ تیل 1 کھانے کا چمچہ۔ یہ بھی پڑھیں: آج کی ریسیپی : چکن ریشمی کباب پراٹھا بنانے کے لئے اشیاء: میدہ 2کپ نمک 1 چائے کا چمچہ گھی 2 کھانے کے چمچے مایونیز آدھا کپ چلی گارلک ساس 2 چائے کے چمچے۔ ترکیب: ایک باﺅل میں چکن، دہی، نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ، گوشت گلانے کا پاﺅڈر اور تیل ملا کر مکس کریں اور تقریباً 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پراٹھوں کا آٹا گوندھ کر چھوٹے چھوٹے پراٹھے بنالیں۔ پراٹھے پر پہلے تھوڑی سی مایونیز کی ڈپ لگائیں، پھر چکن کے پیس رکھیں اور چلی گارلک ساس ڈال کر یہ پراٹھا رول کرکے بٹر پیپر میں پیک کرلیں۔ آپ کا مزیدار رول پراٹھا تیار ہے۔۔۔