آج کا دن کیسا رہے گا؟ 1 مارچ 2018

شائع 01 مارچ 2018 05:15am

حمل(Mar21-April19)

آج خود کو دوسروں کی رہنمائی کے لئے تیار رکھیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کو دوسروں کے فائدے اور اجتماعی مفاد میں استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ قدرت کی طرف سے عطا کردہ بہت سی خوبیاں وقت کے ساتھ ساتھ ظاہر ہوتی ہیں اور آج ان میں سے کسی ایک کے اظہار کا موقع ضرور ملے گا۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کی بہترین کوششوں کا نتیجہ بہت بہتر نکل سکتا ہے مگر آپ کی ذاتی جدوجہد بہت حد تک آپ کو تھکا دے گی اور آپ خود کو تازہ دم کرنے اور حالات سے لطف اندوز ہونے میں مشکل محسوس کریں گے۔ آج دن بھر آپ کی کوشش اور نیت ایک خاص مقام کا حصول ہوگی۔

جوزا (May21-June21)

آج دوستی کے لئے خود کو وقف کردینے کے جذبات حاوی ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کام کرنے یا اپنی تعلیمی سرگرمیوں کی وجہ سے بہت مصروف رہیں گے اور بہت سے فوائد حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی طاقت اور صلاحیت کا بھپور استعمال کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔

 سرطان (June22-July22)

آج کوئی آپ کی خاص توجہ کے لئے آپ کا منتظر رہے گا لہٰذا اس کے بارے میں سنجیدگی اختیار کریں۔ آپ نے جب بھی اپنی ذاتی، حقیقی اور سچے خیالات کی ترجمانی کرتے ہوئے دوسروں سے بات چیت کی ہے تو آپ کو ہمیشہ عزت، شہرت اور کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج دنیا داری کے بارے میں آپ کی سوچ حقیقت پر مبنی ہونے کی وجہ سے کسی کے پاس آپ کے عملی سوالوں کو جواب نہ ہوگا۔ آپ کو اپنی ضرورتوں اور خواہشات کے بارے میں سوچنا ہی ضروری نہ ہوگا بلکہ اپنی توجہ کو بھی اسی طرف مرکوز کرنا ہوگا اس کام میں آپ کو بہت سے افراد نظر انداز کرسکتے ہیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کو اپنی گہری نظر اس صلاحیت پر رکھنا ضروری ہوگا جس کی وجہ سے دوسروں کی اصلیت جلد کھل کر آپ کے سامنے آجاتی ہے اور دوسری نظر اپنے ان ماتحتوں یا ساتھیوں پر جو کہ بڑی آہستہ روی سے آپ کی بات ماننے کے باوجود الجھنیں پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوں گے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آپ دوسروں سے بہتر اور بہت زیادہ حد تک چھپے راز جان سکتے ہیں اور ایک وقت میں مختلف خیالات کو نہ صرف محسوس کرسکتے ہیں بلکہ بیک وقت سوچ بھی سکتے ہیں۔ آسمانی کواکب میں آپ کا برج روحانیت اور روحانی اقدار کا علمبردار ہے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آپنے آئیڈیاز پر اس قدر یقین نہ رکھیں کہ آپ کے لئے اپنے ذاتی محاسبے کی کوشش بھی ناکام ہوجائے۔ جب کوئی خیال آپ کے ذہن میں آتا ہے تو وہ آپ کو کسی عملی کام سے نہیں روک پاتا مگر آپ کی سوچوں کو ضرور درہم برہم کرکے رکھ دیتا ہے۔

قوس (Nov22-Dec22)

اپنے ستاروں کے اثرات کے تحت آپ کو اچانک بہت کچھ کر دکھانے کا موقع فراہم کرنے کے بعد آپ کا فیصلہ پوچھا جائے گا تو آپ کے لئے حقیقت کو تسلیم کرنا بہت مشکل ہوگا، ساتھ ہی حقیقت کو نظر انداز کرنا بھی مشکل ہوگا۔ آج خود کو نمایاں کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو صرف کردیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

بدقسمتی سے آپ کے لئے کسی بھی خاص موضوع پر بات کرنا یا اپنی توجہ مرکوز رکھنا ایک انتہائی مشکل امر ہوگا۔ کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے دل کی تسلی کے لئے اپنی خوش قسمتی، لاٹری یا پرائز بانڈ کے لئے آزما سکتے ہیں۔ آج کچھ دیر بے چینی کے بعد آپ کو سکون مل سکتا ہے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ دوسروں کے لئے امید کی کرن ہیں اس لئے سب کچھ برداشت کرنا ضروری ہوگا۔ جب آپ خود تکلیف میں ہوتے ہیں تو دوسروں کی تکلیف کو سمجھنا اور خاص کر اپنے دوستوں کی مدد کرنا ایک مشکل امر ہوگا۔ آپ مختلف نمبروں کو انعام حاصل کرنے کیلئے کسی نئی حکمت عملی کے تحت استعمال کرسکتے ہیں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

محبتوں کا سفر دوبارہ سے شروع کرنے میں بظاہر کوئی قباحت نہیں ہے۔ بس آپ کو یہ حقیقت تسلیم کرنی چاہیئے کہ آپ کتنے اہم ہیں؟ آپ کے لئے آج تھوڑا جذباتی اور پرجوش دن ہوسکتا ہے خاص کر جب آپ کو اپنی سوچوں، اپنے پیار اور پیار بھرے افراد کے درمیان توازن پیدا کرنا پڑے تو مشکل ہوسکتی ہے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments