سری دیوی ان 5 بولی وڈ شخصیات سے سخت نفرت کرتی تھیں۔
لیجنڈ بولی وڈ اداکارہ سری دیوی کو بھارتی سینما کی پہلی لیڈی سُپر اسٹار کا خطاب دیا گیا۔ انہوں نے بے شمار تامل، ملیالم، تیلگو، کنڑ اور ہندی فلموں میں کام کیا۔ سری دیوی نے پانچ بار فلم فیئر اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز محض 4 سال کی عمر میں کیا۔ تاہم بہت کم لوگ ہی اس بات سے واقف ہیں کہ سری دیوی ان 5 بولی وڈ شخصیات سے سخت نفرت کرتی تھیں۔ ٭ جیا پرادا سری دیوی اور جیا پرادا دونوں ہی اپنے دور کی انتہائی قابل اداکارہ تھیں، ان دونوں ہم عمر اداکاراؤں نے بولی وڈ میں بہت نام کمایا۔ دونوں نے ایک ہی وقت میں کامیابی کی منزلوں کو چُھوا اس لئے ان کے بارے میں بہت سی افواہیں سننے میں آئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے سخت نفرت کرتی تھیں۔ جیا پرادا اور سری دیوی پبلک ایونٹس میں بھی ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کرتی تھیں۔ ٭ مادھوری دِکشت اسّی اور نوّے کی دہائی میں سری دیوی ایک مشہور بولی وڈ اداکارہ تھیں۔ لیکن جب مادھوری نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو لوگوں نے انہیں بہت پسند کیا اور وہ ایک نئے ٹیلنٹ کی صورت میں اُبھر کر سامنے آئیں یہی وہ وجہ تھی جس نے سری دیوی کو ان سے نفرت کرنے پر مجبور کیا۔ ٭ سروج خان سروج خان اور سری دیوی بہت اچھی دوست تھیں، سروج وہ اداکارہ تھیں جنہوں نے ہمیشہ سری دیوی کی ڈانس کرنے کی صلاحیت کو سراہا۔ ان کی دوستی کے درمیان کھٹاس تب آئی جب مادھوری فلم انڈسٹری میں داخل ہوئیں اور سروج خان اور ان کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہوئے۔ ٭ رام گوپال وَرما بولی وڈ کے متنازعہ ترین ڈائریکٹر نے اپنے ایک انٹر ویو میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ سری کو پسند کرتے تھے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ایک کتاب 'گنز اینڈ تھائیز' میں بھی مینشن کیا تھا کہ وہ سری دیوی سے محبت کرتے ہیں، تاہم بونی کپور سے شادی کے بعد رام گوپال نے سری دیوی کو نفسیاتی مریض کہا، جس پر انہیں بہت غصہ آیا اور انہوں نے پھر کبھی ان سے بات نہیں کی۔ ٭ شِبوتھا مینز یہ فلم 'پولی' کے پرڈیوسر تھے جس میں سری دیوی منفی کردار نبھا رہی تھیں۔ سری دیوی نے معاوضہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے ان پر کیس کردیا تھا جو ان دونوں کے درمیان تنازعے اور نفرت کا سبب بنا۔ بشکریہ : laughingcolours