حمل(Mar21-April19)
آج بہتر ہوگا کہ بہت سے معاملات میں کاموشی اختیار کریں کیونکہ آپ جس کے لئے ہر سانس کے ساتھ مررہے ہیں وہ کسی اور کو اپنی محبت کا یقین دلانے کے چکر میں مرا جارہا ہے۔ آج آپ صبح سویرے سے ہی بہت زیادہ بے چینی محسوس کرسکتے ہیں۔
ثور(April20-May20)
آج اگر آپ میں انتظار کا حوصلہ نہیں ہے تو پھر آپ کئی ایک مواقع ضائع کردیں گے جن کا افسوس بھی بہت دیر تک باقی رہے گا۔ اگر آپ نے مناسب اور بہتر عمل کے لئے خود کو تیار نہ کیا اور متحرک ہوکر کوئی قدم نہ اٹھایا تو سمجھ لیجیئے کہ آپ نے مقابلہ کئے بغیر ہی میچ ہار دیا ہے۔
جوزا (May21-June21)
ماضی کے تمام تر معاملات میں آپ کی ذاتی جرات اور جستجو کو اہم مقام حاصل تھا جس کی وجہ سے تمام معمالات میں فیصلے کرنے میں آپ کو بنیادی اہمیت حاصل تھی۔ مگر اب حالات بدلنے کے باعث آپ نے چیلنج قبول نہ کیا تو پھر آپ کے لئے مزید بدمزگی پیدا ہونے کا امکان ہے۔
سرطان (June22-July22)
آج اپنی موجودہ تکالیف اور ذاتی زندگی کو جہد مسلسل کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے تحریک کے طور پر استعمال کریں کیونکہ سب سے بڑی مشکل اپنے نظریات پر سمجھوتہ کرنا ہوتی ہے اگر آپ کی سوچیں پائیدار نہ ہوئیں تو مستقبل کے تمام سنہرے خواب زمینی حقائق کی آگ میں بھسم ہوجائیں گے۔
اسد (July23-Aug22)
آج یہ بہتر لائحہ عمل ہوگا کہ آپ متحرک ہوکر مکمل یکسوئی اور مضبوط ارادوں کے ساتھ اپنے نظریاتی اور اصولوں بھرے راستے پر گامزن ہونے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کی کوشش آپ کی ساکھ، وقار اور احترام میں اضافے کا باعث ہوسکتی ہے لہٰذا عقل و ہوش سے کام لیں۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج آپ کو بخوبی علم ہوگا کہ حالات میں تبدیلی کے آپ کا کردار کیا ہے اور اس کے فائدے کس حد تک ہیں؟ ویسے بھی تمام تر بنیادی مسائل کے ہوتے ہوئے آپ کے لئے اہم ترین امور دوسروں سے تعلقات ہی رہیں گے اور یہ بہت اہم اور مشکل مرحلہ ہوگا۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج کسی بھی ایسے فرد کی محبت حاصل ہوسکتی ہے جو آپ کے لئے کبھی ایک خواب تھا۔ لیکن اپنا مقصد حاصل کرنے کے لئے کسی دوسرے کے حقوق پامال نہ کریں۔ اس کے علاوہ اپنے اندرونی خوف پر قابو پائیں اور خود کو ہر حال میں پر اعتماد رکھنے کی کوشش کریں۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج بہتر ہوگا کہ بہت سے معاملات میں خاموشی اختیار کریں کیونکہ آپ جس کے لئے ہر سانس کے ساتھ مررہے ہیں وہ کسی اور کو اپنی محبت کا یقین دلانے میں مرا جارہا ہے۔ آج آپ صبح سویرے سے ہی بہت زیادہ بے چینی محسوس کرسکتے ہیں۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج اپنے اردگرد موجود افراد کے لئے دباؤ کی حکمت عملی سے گریز کریں اور یقین کرلیں کہ دوسروں کو قابو میں کرنے کے لئے دباؤ کا استعمال آپ کی الجھنوں کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ آپ کی توجہ بہت سے معاملات پر مرکوز رہ سکتی ہے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج اپنے گھریلو معاملات کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے آپ کی تلخی یا ناراضگی اپنی شریک حیات کے ساتھ ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کے باہمی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں لہٰذا مزید ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے کوششیں کریں۔ آج اچھا موقع ہے کہ اپنے منصوبوں کو مکمل کریں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج مالی پریشانی کے خاتمے کے لئے کسی رشتہ دار کی جانب سے آپ کو خاصی معقول رقم جلد ہی موصول ہوسکتی ہے اور یہ وقت آج شام کا بھی ہوسکتا ہے۔ اپنے آپ کو بلا وجہ خدشات کا شکار نہ بنائیں بلکہ اپنے کاروباری کی بہتری اور کامیابی کے لئے کسی دورے کی تیاری کریں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج خطرات مول لینے سے گریز کرنا ہی آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔ آج اپنے جاری منصوبوں میں آپ کو فوری مالی نقصان کا اندیشہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اپنی کنفیوژن پر قابو پاکر ایک واضح لائحہ عمل اختیار کرنے کی کوشش کریں ورنہ آپ کی ملازمت یا کاروباری شراکت داری پیچیدگی کا شکار ہوسکتی ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔