اسکن ٹائیٹننگ اور ڈبل چن کو ختم کرنے کی 6 آسان مشقیں
ماہرین کے مطابق 25 سال کی عمر کے بعد چہرے کی جلد ڈھلنا شروع ہوجاتی ہے۔ چہرے کی جلد کو لٹکنے سے محفوظ رکھنے کے لئے کچھ ورزشیں بتائی جاتی ہیں۔ انکے ذریعہ چہرے کے نقوش اور خدوخال بھی ابھارے جاسکتے ہیں۔ جس طرح ہمارے جسم کو چست و توانا رہنے کے لئے ورزش کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح چہرے کو بھی ہوتی ہے۔ چہرے کی ورزش کرنے سے دوران خون تیز ہوتا ہے جس سے چہرے پر پڑنے والی جھریاں ختم یا کم کی جا سکتی ہیں۔ درج ذیل طریقے اپنا کر آپ بھی اپنے چہرے کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ اور طویل عرصے تک جوان دِکھ سکتے ہیں۔ منہ سے اُو-اِی کی آواز نکالنا سب سے پہلا اور سادہ طریقہ یہ ہے کہ اپنے منہ سے اُو-اِی کہیں۔ لیکن خیال رہے کہ اس میں آپکے چہرے کے پٹھوں کو ذیادہ سے ذیادہ حرکت ملے۔ چہرے کو اس طرح حرکت دینے سے اوپری ہونٹ اور ناک کے درمیانی پٹّھوں اور ہونٹوں پر اچھا اثر پڑے گا۔ گالوں کو اوپر اٹھانا اس ورزش کو کرنے کے لئے سب سے پہلے اپنا منہ کھول لیں۔ پھردونوں ہاتھوں کی پہلی انگلیاں گالوں پر رکھ کر اوپر اُچکائیں۔ دس سیکنڈ تک اوپر اُچکا کر رکھیں اور پھر نیچے لے آیئں۔ بھنویں اُچکانا ماتھے کے پٹھوں کو حرکت دینا بہت آسان اور ضروری بھی ہے۔ اسکے لئے اپنے ہاتھ کی دو انگلیوں کو دونوں بھنوؤں کے کنارے پر رکھیں۔ اور ہلکا سا زور دے کر جلد کو دس دفعہ اوپر نیچے حرکت دیں، یہ عمل تین مرتبہ دہرایں۔ اسکے علاوہ ہتھیلیوں کے نچلے کنارے کو بھنوؤں پر رکھ کر اوپر لے جائیں۔ دس سیکنڈ تک رک کر نیچے لے آئیں اور یہ عمل بھی دس مرتبہ کریں۔ مسکرایئے مسکرانے کی ورزش کرنے سے آپ کا چہرہ دبلا اور خوبصورت لگنے لگے گا۔ اس سے گالوں اور ہونٹوں کی جلد اور پٹھے تن جائیں گے اور آپ کی مسکراہٹ مزید بہتر ہوجائے گی۔ یہ ورزش کرنے کے لئے اپنی بانچھوں کو جتنی حد تک کھول سکتے ہیں کھولیں اور یہ عمل دس مرتبہ دہرایں۔ ہوٹوں کی ورزش اس ورزش کا تعلق آپکے ہونٹوں اور گالوں سے ہے۔ اسے کرنے کے لئے اپنے ہونٹوں کی چونچ بنائیں اور پھر اسے دائیں بائیں حرکت دیں۔ حرکت دینے میں پہلے دائیں جائیں پھر واپس درمیان میں آکر ٹھہر جائیں۔ پھر بائیں جانب جائیں اور دوبارہ درمیان میں آکر رک جائیں۔ اس عمل کو بھی دس مرتبہ دہرائیں۔ تھوڑی کی ورزش اس ورزش کا تعلق تھوڑی سے ہے جو ڈبل چن کو ختم کرتی ہے۔ اسے کرنے کے لئے اپنا چہرہ ایک جگہ رکھ کر صرف نچلے جبڑے کو باہر کی طرف نکالیں۔ ایسا کرنے میں جتنی حد تک ہوسکے جبڑے کو آگے بڑھائیں اور پھر واپس اپنی جگہ پر لے آئیں۔ اس عمل کو بھی دس مرتبہ دہرائیں۔ بشکریہ TOI