اپ ڈیٹ 03 مارچ 2018 07:43am

سری دیوی کی لاش کو میک اپ کرنے والی آرٹسٹ کا بیان منظر عام پر

لیجنڈ بھارتی اداکارہ سری دیوی کا انتقال گزشتہ ہفتے دبئی میں ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی تھی۔ ان کی آخری رسومات کو ممبئی میں ادا کیا گیا جس میں ان کی لاش کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔

سری دیوی کی لاش کو میک اپ کرنے والی آرٹسٹ نور جہاں انصاری کا کہنا تھا کہ جب وہ میک کر رہی تھیں تو ان کے ہمراہ مشہور بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی بھی موجود تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سری دیوی کو ان کی اپنی خریدی ہوئی ساؤتھ انڈین جیولری پہنائی تھی کیونکہ انہیں یہ بہت پسند تھی۔

میک اپ آرٹسٹ نور جہاں کا یہ بھی کہنا تھا کہ عام طور پر سری دیوی کو تیار کرنے میں ایک گھنٹہ لگتا تھا، لیکن انہیں آخری میک اپ کرنے میں صرف پانچ منٹ لگے۔

اس نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ منٹ میں میک اپ اس لئے نہیں ہوا کہ میں نے کوئی جلد بازی کی، میک اپ اس لئے جلدی ہو گیا کیونکہ سری دیوی ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی تھیں اور انہوں نے میک اپ کے دوران ہمیں ٹوکا نہیں۔

یاد رہے سری دیوی نے جو آخری ساڑھی جو زیب تن کی تھی وہ رانی مکھرجی اور انیل کپور نے ان کے لئے خریدی تھی۔

Read Comments