حمل(Mar21-April19)
آج اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے کام لے کر بڑے پرجوش انداز میں کچھ نئے کاموں کا آغاز کرسکتے ہیں۔ ستاروں کی پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ دوسروں کو اپنی حیثیت اور اہمیت سے متاثر کرسکتے ہیں۔ آج آپ کو اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے سراہا جاسکتا ہے یا کسی طرح کی عزت افزائی ہوسکتی ہے۔
ثور(April20-May20)
آج اپنے عملی معاملات میں زیادہ تیزی پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس وقت آپ کی سوچیں آپ کے جوشیلے جذبات کا ساتھ نہ دے سکیں گی جبکہ نتائج بھی آپ کی مرضی کے مطابق مرتب نہ ہوسکیں گے۔ ان حالات میں دوسروں کو بھی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔
جوزا (May21-June21)
آج کسی سے ایسا کوئی بھی وعدہ کرنے کی کوشش نہ کریں جسے پایہ تکمیل تک پہنچانا آپ کے لئے ممکن نہ ہو لیکن آپ کو پریشان نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ یہ صورتحال بہت جلد معمول کے مطابق آجائے گی۔ اس کے علاوہ آج جوش و جذبات اور عجلت سے بچنا ہوگا۔
سرطان (June22-July22)
آج جب آپ اپنی منصوبہ بندی کی کوشش کریں تو جلد بازی سے کام نہ لیں کیونکہ ایسا کرنے سے کوئی نہ کوئی غلطی ہوسکتی ہے۔ آپ کو ایسے لمحات میں اپنی شریک زندگی کے مشوروں پر غور کرکے ہی مقدور بھر عمل کرنے کی بھی کوشش کرنی چاہیئے۔
اسد (July23-Aug22)
آج اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو کام میں لاکر موجودہ مسائل پر قابو پانے کی کوشش کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے متعلقہ امور میں بھی کامیابی حاصل ہوسکے گی۔ آج آپ کو اپنے وجدان پر اعتماد کرنا ضروری ہوگا کیونکہ اس کی وجہ سے ہی آپ کو مشکلات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج اگر آپ اپنے مستقبل کے منصوبوں میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے اندر صبر اور سکون پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کو فائدہ مل سکے۔ اس کے علاوہ باہمی مشاورت بھی بہتر رہے گی خاص کر اپنے قریبی افراد میں کسی بزرگ یا تجربہ کار خاتون کی باتوں پر ضرور توجہ دیں۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج کسی تجربہ کار فرد سے ملاقات کا موقع مل سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کامیابی کے بہت سے ایسے راز جان سکیں گے جنہیں عملی شکل دے کر آپ کو یقینی کامیابی حاصل ہوسکے گی۔ اس کے علاوہ اپنے وجدان پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے اندر تحمل اور سکون کے جذبات پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج آپ کو اپنے اہم فیصلوں کو حتمی شکل دینے سے بچنا چاہیئے، چاہے ان فیصلوں کا تعلق آپ کی کاروباری زندگی سے ہو یا آپ کی گھریلو زندگی سے۔ اس کے علاوہ آپ کو جذباتی رشتوں کے بارے میں بھی مزید محتاط ہونا پڑے گا۔ آج خاطر خواہ کامیابی کے حصول کے لئے خود کو متحرک کرنے کی کوشش کریں۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج آپ کو اپنے کاروباری منصوبوں کو کوئی بھی نیا رنگ دینے کی عملی کوششوں کے دوران محتاط رہنا ہوگا خاص کر اپنے پرانے معاہدوں کو آگے بڑھانے سے گریز کرنا چاہیئے ورنہ مالی کامیابی حاصل نہ ہوسکے گی۔ ان سب باتوں کے باوجود آپ کی جذباتی اور پیار بھری زندگی میں بہتری آسکے گی۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج اگر آپ نے جس بھی نئے کام کی منصوبہ بندی کررکھی ہے اس کے بارے میں سنجیدگی اختیار کرنی بہتر رہے گی کیونکہ ستاروں کی موجودہ پوزیشن کی وجہ سے آپ میں ہچکچاہٹ ختم ہونے سے آپ جذباتی یا پرجوش ہوسکتے ہیں حالانکہ آپ کی تیاری مکمل نہیں ہے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اگر اپنے دوستوں اور مخلص افراد کے ساتھ بہتر وقت گزارنے کے منصوبے بناسکیں گے جس کی وجہ سے آپ کو کسی مشترکہ کاروباری منصوبے کو عملی شکل دینے کا موقع مل سکتا ہے اس کے علاوہ کسی سفر کی بھی منصوبہ بندی ہوسکتی ہے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج آپ کو اپنی خام خیالی یا تصوراتی کیفیات سے بچنا ہوگا تاکہ عملی معاملات کو آگے بڑھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے طے کردہ منصوبوں کو بروئے کار لانے سے گریز کریں کیونکہ آپ کی ترجیحات میں غلطی کا امکان ہے جس کی وجہ سے آپ کو خاطر خواہ نہ تو کامیابی مل سکے گی اور نہ ہی دوسروں سے فائدہ۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔