ریکھا اپنا منہ کیوں چھپاتی رہیں؟
گذشتہ ماہ بولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے 54 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں، ان کی آخری رسومات میں کئی اداکاروں اور بولی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: مس ورلڈ بننے والی بھارتی حسینہ کی بناء میک اپ تصاویر منظر عام پر جہاں دیگر شخصیات سری دیوی کی آخری رسومات میں شریک تھیں وہیں ماضی کی ایک اور لیجنڈ اداکارہ ریکھا بھی شریک ہوئیں۔ تاہم جب میڈیا نمائندے ان کے سامنے آئے تو وہ چہرہ چھپاتی نظر آئیں۔ ریکھا کیمروں کے سامنے اپنا چہرہ چھپاتی نظر آئیں تو ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، لوگوں میں جستجو کی لہر دوڑگئی کہ آخر ریکھا ایسا کر کیوں رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریکھا نے سری دیوی کی آخری رسومات میں بناء میک اپ شرکت کی جس کے باعث وہ خاصی مختلف نظر آرہی تھیں اور یہی وجہ تھی کہ وہ اپنا چہرہ چھپاتی ہوئی نظر آئیں۔