ریکھا اپنا منہ کیوں چھپاتی رہیں؟

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2018 07:07am

rekha

گذشتہ ماہ بولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے 54 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں، ان کی آخری رسومات میں کئی اداکاروں اور بولی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مس ورلڈ بننے والی بھارتی حسینہ کی بناء میک اپ تصاویر منظر عام پر

جہاں دیگر شخصیات سری دیوی کی آخری رسومات میں شریک تھیں وہیں ماضی کی ایک اور لیجنڈ اداکارہ ریکھا بھی شریک ہوئیں۔ تاہم جب میڈیا نمائندے ان کے سامنے آئے تو وہ چہرہ چھپاتی نظر آئیں۔

Image result for rekha hides her face

ریکھا کیمروں کے سامنے اپنا چہرہ چھپاتی نظر آئیں تو ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، لوگوں میں جستجو کی لہر دوڑگئی کہ آخر ریکھا ایسا کر کیوں رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریکھا نے سری دیوی کی آخری رسومات میں بناء میک اپ شرکت کی جس کے باعث وہ خاصی مختلف نظر آرہی تھیں اور یہی وجہ تھی کہ وہ اپنا چہرہ چھپاتی ہوئی نظر آئیں۔