شائع 06 مارچ 2018 07:00am

مشہور اداکارہ عائشہ خان کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

پاکستان کی مشہور ماڈل اور اداکارہ عائشہ خان نے اچانک شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کرکے اپنے ساتھیوں اور چاہنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

عائشہ خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اور قابل اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے پہلے ڈرامے 'مہندی' سے خاصی شہرت حاصل کی اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

مہندی، وصل، خدا میرا بھی ہے اور بڑی آپا جیسے بہت سے مشہور پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے، اور اس کے علاوہ فلم 'وار' اور 'جوانی پھر نہیں آنی' میں جلوہ گر ہونے والی ادکارہ عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا  فیصلہ کرلیا ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

ان کی اس پوسٹ پر بعض افراد نے حیرانی کا اظہار کیا، جبکہ کچھ افراد اور مداحوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ جلد ہی عائشہ خان کی جانب سے ایک بار پھر انڈسٹری میں آنے کا اعلان سنیں گے۔

اس کے ردعمل میں اداکارہ نے انہیں مسکراتے ہوئے کہا امید ہے کہ وہ انڈسٹری میں واپس آنے کا اعلان نہیں کریں گی۔

بشکریہ : reviewit

Read Comments