حمل(Mar21-April19)
آج آپ کو اپنی ذات جاذبیت اور کشش سے فائدہ اٹھاکر اپنی مقبولیت اور اپنی کاروباری ساکھ ہی کو بہتر نہ بنانا ہوگا بلکہ اپنی منزل کا حصول بھی یقین بنانا ہوگا۔ اپنے گھر کی تزئین و آرائش کرنے یا نیا گھر خریدنے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔
ثور(April20-May20)
آج آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آپ کی پیشہ وارانہ اور کاروباری معاملات میں آپ کی کامیابی کو یقینی بنانے میں آپ کو بھرپور ساتھ دے سکیں گے۔ کسی اہم مگر پرانی سرمایہ کاری کو فائدہ مند بنانے کے لئے اپنے طے شدہ اہداف اور منصوبوں کو نئے انداز سے مکمل کرنے کی کوشش کرسکیں گے۔
جوزا (May21-June21)
آج اپنی کاروباری ساکھ بہتر بنانے کے لئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی انتہائی جانفشانی اور دل جمعی سے کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ اپنی توانائی کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کے لئے میسر آنے والی کامیابی کے امکانات کو پوری لگن اور دلیری کے ساتھ استعمال میں لاکر اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔
سرطان (June22-July22)
آج آپ کو اپنے ذاتی معاملات سلجھانے اور کاروباری حالات کو بہتر بنانے کے مواقع میسر آسکیں گے جبکہ کسی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش بھی ہوسکتی ہے۔ آج آپ کے باہمی سماجی تعلقات مجموعی طور پر بہت بہتر رہیں گے لیکن اپنے پیاروں اور خاص کر کسی بزرگ فرد کی نگہداشت کرنی ہوگی۔
اسد (July23-Aug22)
آج کوئی خاص موقع سامنے آنے سے آپ کے جذباتی پیار محبت کے معاملات اور سماجی تعلقات میں اچانک دراڑ آسکتی ہے جس سے موجودہ صورتحال میں آپ پر بہت زبردست دباؤ بڑھ سکتا ہے اور ممکنہ طور پر آپ کے رشتے متاثر ہوسکتے ہیں۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج کچھ غیر متوقع حالات و واقعات کے رونما ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے طے شدہ معاملات کی انجام دہی میں مشکل پیش آسکتی ہےاور کچھ سنجیدگی کے حامل کی تکمیل تو ناممکن بن کر رہ جائے گی۔ آپ کو ہر حال میں پرسکون رہتے ہوئے اپنے امور کے ساتھ اپنی لگن کو برقرار رکھنا ہوگا۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج آپ کی مجموعی حالت بہتر رہے گی اور اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اپنے تعلقات میں بھی بہت گرم جوشی محسوس کریں گے۔ آج آپ کی مالی حالت تسلی بخش نہ ہونے کے باوجود آپ کے گھریلو امور اور سماجی معاملات میں کامیابی کے امکانات بہت نمایاں رہیں گے۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج بہت سے امور ایک ساتھ سامنے آنے سے آپ کی مصروفیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ آپ کو اپنا وقت انتہائی بہتر اور مفید بنانے کے لئے اپنے وقت کو ترجیحی انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ آج آپ کو کسی نئے کاروبار کا باقاعدہ آغاز کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج آپ کو اپنے کاروباری شریک کار کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا نہ صرف موقع مل سکے گا بلکہ اسے اپنے حق میں فائدہ مند بھی بناسکیں گے۔ آج آپ کو ہر حال میں اپنے گھریلو امور کو نمٹانے میں زیادہ لگن اور جدوجہد سے کام لینا ہوگا۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج کچھ مالی معاملات آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ دوسری جانب آپ کی فنکارانہ صلاحیتیں عروج پر نظر آئیں گی۔ آج اگر کسی امتحان یا مقابلے میں شریک ہورہے ہیں تو وہاں آپ کی قدرتی خوبیاں اور صلاحیتیں بہت زیادہ نکھر کر سامنے آنے کی وجہ سے کامیابی کی راہ ہموار ہوسکے گی۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ کو اپنی پیشہ وارانہ زندگی کو مزید استحکام دینے کے لئے کچھ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کرسکیں گے جس سے فوائد کا حصول ممکن بنانے کے لئے آپ کو اپنی صوابدید پر ہی بھروسہ کرنا پڑے گا۔ اپنے آپ کو کشیدگی سے بچائیں ورنہ صحت کے مسائل کے علاوہ کوئی حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج ستاروں کے براہ راست اثرات کی وجہ سے آپ کی پیار و محبت بھری زندگی میں تناؤ پیدا ہوسکتا ہے اس لئے آج آپ انتہائی احتیاط سے کام لے کر اپنے معاملات کو نمٹانا ہوگا جبکہ اپنے ساتھ دوسروں کی جانب سے ہمدردی کی توقعات بالکل نہ رکھیں کیونکہ آپ کا درد سمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔